Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

  سفارت کاروں کا مکہ ڈیجیٹل نمائش کا دورہ  

نمائش میں مکہ ریجن کے منصوبوں پر روشنی ڈالی گئی (فوٹو، ایس پی اے)
ساٹھ سے زیادہ سفارتکاروں نے ’جدہ سپر ڈوم‘ میں مکہ مکرمہ ریجن  ڈیجیٹل پروجیکٹس نمائش کا دورہ کیا-  
گورنر شہزادہ خالد الفیصل نے بدھ کو نمائش کا افتتاح کیا تھا- سیکریٹری گورنریٹ ڈاکٹر مشبب القحطانی نے سفارتکاروں کا خیر مقدم کیا- 

مکہ ڈیجیٹل نمائش سعودی عرب کے ترقیاتی سفر کی آئینہ دار ہے(فوٹو، ایس پی اے)

سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سفارتکاروں نے نمائش کے مختلف حصوں کا دورہ کرکے مکہ مکرمہ ریجن کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا- سو سے زیادہ منصوبوں کا تعارف جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کرایا گیا- 
دفتر خارجہ جدہ شاخ کے ڈائریکٹر مازن الحملی نے بتایا کہ مکہ ڈیجیٹل پروجیکٹ نمائش سعودی عرب کے ترقیاتی و ٹیکنالوجی سفر کی آئینہ دار ہے-
نمائش میں گزشتہ 14 برس کے دوران مکہ ریجن میں انجام دیے جانے والے منصوبوں پر روشنی ڈالی گئی ہے- نمائش مکہ مکرمہ ریجن کے روشن مستقبل کا سرسری سا جائزہ بھی پیش کررہی ہے- سفارتکاروں نے نمائش دیکھنے کے بعد اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مکہ مکرمہ ریجن میں جو کچھ ہوا وہ حیرت انگیز ہے- یہاں نافذ کیے جانے والے منصوبے مختلف شعبوں میں سعودی عرب کے ترقیاتی عمل کا پتہ دے رہے ہیں- 
ڈیجیٹل ایگزیبیشن کے دروازے مقامی شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور مختلف علاقوں سے آنے والوں کے لیے ایک ہفتے تک کھلے رہیں گے- نمائش آنے والوں کو نئے کورونا وائرس ایس او پیز کی پابندی کرنا ہوگی- 

شیئر: