Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لاہور ، پیپلزپارٹی کے رہنما بابر سہیل بٹ کا قتل

لاہور.. پیپلز پارٹی کے رہنما بابرسہیل بٹ کو اتوار کو رات گئے قتل کردیا گیا۔لاہور کے علاقے مناواں میں بابر سہیل بٹ گھر میں بیٹھے کھانے کھا رہے تھے کہ ملزمان نے گھر میں گھس کر محافظوں کے کمرے کو لاک کیا پھر فائرنگ کردی ۔بابر سہیل بٹ کو شدید زخمی حالت میں سروسز اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔ بابر سہیل بٹ 2013 کے عام انتخابات میں پی پی 157 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار تھے۔مقتول کے اہلخانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ قتل میں ان کے محافظ ملوث ہیں۔ اہلخانہ نے گارڈ عا طف عرف عاتی پر مخبری کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ واقعہ کے بعد سے عاطف کا کسی سے کوئی رابطہ نہیں ۔پولیس کےمطابق واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے اجلاس میں بابربٹ کو لاہور ڈو یژن کا جنرل سیکرٹری منتخب کیا جانا تھا وہ اس عہدے کے لئے مضبوط امیدوار تھے۔ پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول نے پیر کو پارٹی کی تمام سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔ آصفہ بھٹو زرداری نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا ہے کہ ہمیں خاموش کرانے کی کوشش کی جارہی ہے۔امید ہے بابرسہیل بٹ کے قتل کی تحقیقات کی جائے گی اور اس میں ملوث عناصر کو ضرور قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

 

شیئر: