ملائیشیا میں گلوبل قرآن سائنس کونسل کا افتتاح، رابطہ عالمی اسلامی
اختتامی تقریب کے دوران پروگرام کی سرگرمیوں اور اہداف کو دکھایا گیا (فوٹو: عرب نیوز)
رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل اور آرگنائزیشن آف مسلم سکالرز کے چیئرمین ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اتوار کو ملائیشیا میں گلوبل کونسل فار سائنٹیفک مریکلز ان دی ہولی قرآن اینڈ سُنہ کا افتتاح کر دیا۔
عرب نیوز کے مطابق ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ ملائیشیا کے آفیشل دورے پر موجود ہیں جنہوں نے اس ایونٹ میں حصہ لیا۔
دورہ کوالالمپور کے دوران انہوں نے سائنس اینڈ فیتھ پروگرام اور مقابلے کی اختتامی تقریب کی صدارت بھی کی۔
ان دونوں تقاریب میں بین الاقوامی سکالرز، حکومتی وزرا اور یونیورسٹی کی سینیئر شخصیات نے شرکت کی۔
ملائیشیا نے ان دونوں بین الاقوامی اقدامات کی میزبانی رابطہ عالم اسلامی کے تعاون کے ساتھ کی ہے تاکہ اسلامی اور تعلیمی پروگراموں کو فروغ دیا جا سکے۔
اس تعاون کو تقویت رابطہ عالم اسلامی اور ملائیشیا کے حکومتی اور نجی اداروں جن میں یونیورسٹیاں، ریسرچ سینٹر اور تعلیمی ادارے شامل ہیں کے درمیان سات معاہدوں پر دستخط کر کے ملی۔
قائم کی جانے والی نئی کونسل کا مقصد قرآن اور سنت میں سائنسی پہلو کے تصور کو عملی طور پر آگے بڑھانا ہے جبکہ سائنس اینڈ فیتھ پروگرام اور مقابلے کا مقصد تحقیق اور دانش کو اسلامی تعلیم کے ساتھ جڑی ہوئی سائنسی تعلیم کو فروغ دینا ہے۔
اختتامی تقریب کے دوران پروگرام کی سرگرمیوں اور اہداف کو دکھایا گیا جبکہ اس دوران رابطہ عالم اسلامی کے انٹرنیشنل ایوارڈز کا بھی اعلان کیا گیا۔
