Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 61 رنز سے شکست دے دی

شعیب ملک محمد نواز کی گیند پر ظہیر خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔ (فوٹو: پی ایس اپل ٹوئٹر)
پاکستان سپر لیگ کے 19 ویں میچ  پشاور زلمی نےکوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کو 61 رنز سے شکست دے دی ہے۔
پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔ تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 136 رنز بنا سکی۔ 
کوئٹہ کی جانب سے صائم ایوب 35 اور عثمان خان 28 رنز بنائے۔ کپتان سرفراز احمد 36 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 
پشاور زلمی کی جانب سے محمد عرفان نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ عمید آصف اور وہاب ریاض نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ 
کوئٹہ کی جانب سے اننگز کا آغاز صائم ایوب اور عثمان خان نے کیا۔  عثمان خان 28 رنز بنا کر ایلن کی گیند پر شعیب ملک کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے جب کہ صائم ایوب 35 رنز بنا کر محمد عرفان کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔
جیک ویدر آلڈ 13 رنز بنا کر عمید آصف کا شکار بنے۔ ان کا کیچ کامران اکمل نے لیا۔ اعظم خان بغیر کوئی رن بنائے محمد عرفان کا شکار بنے۔ کیمرون ڈیلپورٹ کو بھی عرفان نے آؤٹ کیا۔ وہ اپنا کھاتہ کھولے بغیر پویلین لوٹ گئے۔ 
قبل ازیں پشاور زلمی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 197 رنز بنائے۔ 
زلمی کی جانب سے اوپنر کامران اکمل نے 59 اور ڈیوڈ ملر نے شاندار 73 رنز سکور کیے۔  رومین پاول نے ناقابل شکست 43 رنز بنائے۔ 
ٹاس کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے جیتا اور  زلمی کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی.

پشاور کی جانب سے کامران اکمل اور حیدر علی نے اننگز کی شروعات کی۔ تاہم حیدر علی کھاتہ کھولے بغیر ہی پولین لوٹ گئے۔ انہیں سپنر محمد نواز نے آؤٹ کیا۔
شعیب ملک بھی محمد نواز کا شکار بنے۔ نوز کی گیند پر ان کا کیچ ظہیر خان نے پکڑا۔ 10 رنز پر دو وکٹیں گرنے کے بعد ڈیوڈ ملر اور کامران اکمل نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ ملر اور کامران اکمل نے چوتھی وکٹ کے لیے 125  رنز کی شراکت قائم کی۔
 کامران اکمل 59 رنز بنا کر محمد حسنین کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ ڈیوڈ ملر 73 رنز بنا کر خرم شہزاد کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ کوئٹہ کی جانب سے محمد نواز نے دو اور محمد حسنین اور خرم شہزاد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز:
سرفراز احمد (کپتان )، فاف ڈوپلیسی، اعظم خان،محمد نواز، محمد زاہد، نسیم شاہ، عثمان خان، ویدرلیڈ، کیمرون ڈیلپورٹ، ظاہر خان، محمد حسنین، خرم شہزاد۔

ٹیم پشاور زلمی:

 وہاب ریاض (کپتان)، کامران اکمل، حیدر علی، ڈیوڈ ملر، شعیب ملک، محمد عرفان، پاول، ردرفورڈ، ایلن، عمید آصف، محمد عمران۔

شیئر: