Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صحرا میں بھٹک جانے والے شہری کو بچا لیا گیا

’صحرا کی سیر کرنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے ساتھ کھانا پینا اور راستہ بتانے والے آلات رکھیں‘ (فوٹو: سبق)
سعودی رضا کارانہ امدادی ٹیم نے مشرقی ریجن کے صحرا میں بھٹک جانے والے شہری کو بچا لیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ٹیم کے لیڈر خالد العیسی نے کہا ہے کہ ’پولیس اور شہری دفاع کی طرف سے ہمیں اطلاع ملی کہ ایک شخص صحرا میں بھٹک گیا ہے جس کی تلاش گزشتہ 5 گھنٹے سے جاری ہے‘۔
’اطلاع ملتے ہی رضا کاروں کی ٹیم پر مشتمل 17 افراد نے لاپتہ ہونے والے شخص کا سراغ لگانے کی مہم شروع کر دی‘۔
’تلاشی کی طویل مہم کے بعد مذکورہ شخص ریاض اور جبیل کے درمیان صحرا میں انتہائی ناگفتہ بہ حالت میں پایا گیا‘۔
’تھکن اور پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے قریب المرگ تھا جسے فوری طور پر طبی امداد فراہم کرکے بچا لیا گیا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’صحرا کی سیر کرنے والوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے ساتھ کھانا پینا اور راستہ بتانے والے آلات رکھیں‘۔
’کئی لوگ ایسے ہیں جو صحرا میں پانی اور راستہ بتانے والے آلات نہ رکھنے کے باعث ہلاک ہوگئے ہیں‘۔

شیئر: