Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین نہ لگوانے والوں کا یکم اگست سے مالز میں داخلہ ممنوع

توکلنا ایپ کے ذریعے اس کی تصدیق کی جائے گی۔(فوٹو الاقتصادیہ)
سعودی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا  ہے کہ’ اتوار یکم اگست 2021 سے ویکسین نے لگوانے والوں کو تجارتی اداروں، شاپنگ سینٹرز اور مالز میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔ وزارت داخلہ یہ بات واضح کرچکی ہے‘۔
الاقتصادیہ کے مطابق وزارت تجارت کے ترجمان نے اتوار کو پریس بریفنگ میں بتایا کہ ’یکم اگست سے ضروری ہوگا کہ مالز آنے والے ویکسین کی ایک خوراک یا دو خوراک لے چکے ہوں یا کورونا وائرس سے صحت پاچکے ہوں۔ توکلنا ایپ کے ذریعے اس کی تصدیق کی جائے گی‘۔
وزارت تجارت کے ترجمان نےمزید کہا کہ ’ اس پابندی سے وہ لوگ مستثنی ہوں گے جنہیں عمر یا صحت مسائل کی وجہ سے کورونا ویکسین لینے کے پابند نہیں ہیں‘۔ 
 ترجمان نے کہا کہ ایسی چار سرگرمیاں جن کی وجہ سے تجارتی مراکز کے اندر یا باہر بھیڑ ہوتی ہے وہ اب بھی ممنوعہ ہیں۔
’ان میں سوشل میڈیا کی شخصیات اور اشتہاری مہم، دکانوں اور بازاروں کے افتتاح کی تقریبات، ایسے تجارتی مسابقے جن میں صارفین کی شرکت ضروری  ہو۔ مصنوعات یا خدمات کے افتتاح کی تقریبات شامل ہیں‘۔ 
وزارت تجارت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ’کورونا ایس او پیز کی پابندی کرانے کے لیے تفتیشی دورے جاری رہیں گے‘۔

کورونا ایس او پیز کی پابندی کے لیے تفتیشی دورے جاری رہیں گے۔(فوٹو الاقتصادیہ)

انہوں نے کہا کہ ’حال ہی میں اس حوالے سے ایک لاکھ 3 ہزار 274 تفتیشی دورے کیے گئے۔ تین ہزار 436 خلاف ورزیاں ریکارڈ پر آئیں۔ خلاف ورزی کرنے والے تجارتی اداروں اور ریستورانوں کو سیل کردیا گیا‘۔ 
’الاحسا میں ایک ریستوران پر تین لاکھ ریال کاجرمانہ کیا گیا- ریاض میں کافی ہاؤس کو بند کردیا گیا جہاں کھلاڑی اور مشاہیر افتتاحی تقریب میں شریک تھے ساٹھ ہزار ریال جرمانہ کیا گیا‘۔
’حفرالباطن میں ایک شاپنگ کمپلیکس کو سیل کردیا گیا جہاں انتہائی گنجائش کی پابندی نہیں کی گئی تھی‘۔
 

شیئر: