Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ہوٹل ریٹ گذشتہ تین ماہ کی بلند ترین سطح پر

کورونا کی وجہ سے ہوٹلوں اور ریزورٹس کو بند کردینا پڑا تھا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی ہوٹل انڈسٹری میں گذشتہ تین مہینوں کے دوران کمروں کے کرائے بلند ترین سطح پر پہنچے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق ہوٹل انڈسٹری کا ڈیٹا اکٹھا کرنے والی ایس ٹی آر کمپنی نے مئی2021 کے اعداد و شمار کے مطابق یہ رپورٹ دی ہے۔

سفری پابندیوں میں کی گئی حالیہ نرمی کے باعث یہ اضافہ ممکن ہوا ہے (فوٹو: آئی ایچ جی)

ایس ٹی آر ریسرچ کمپنی نے پیر کو بتایا ہے کہ اوسط یومیہ شرح SR 544.31 (145 ڈالر) ہے جو کہ 42.8 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔
ہوٹل انڈسٹری  کے لیے کام کرنے والی مشہور کمپنی ریوپار کے مطابق دستیاب کمرے کا کرایہ 332.85 ریال کی شرح سے رہا ہے۔
ایس ٹی آر کمپنی کا کہنا ہے کہ کارکردگی  کے حساب سے 2020 میں کورونا کے عالمی وبائی مرض کے باعث متاثرہ مہینوں کے ساتھ موازنہ کیا جائے تو گذشتہ سال کی نسبت رواں سال میں اضافہ نمایاں ہے۔

بین الاقوامی پروازوں کی مملکت آمد کی اجازت نے ہوٹل انڈسٹری کے خدشات کم کیے ہیں (فوٹو: آئی ایچ جی)

واضح رہے کہ سیاحت کی صنعت میں سعودی عرب نے بین الاقوامی سیاحوں کی آمد کے سلسلے کو ابھی خوش آمدید کہنا شروع ہی کیا تھا کہ کورونا کے وبائی مرض کی وجہ سے ہوٹلوں اور ریزورٹس کو بند کرنا پڑا تھا۔
سفری پابندیوں کے سلسلے میں کی گئی حالیہ نرمی اور بین الاقوامی پروازوں کی مملکت میں آمد کی اجازت کے بعد ہوٹل انڈسٹری کے خدشات کو قدرے کم کردیا ہے۔
 

شیئر: