Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 کورونا میں مبتلا ماں اور تین بیٹیاں ایک ہفتے میں چل بسیں

پورے ملک میں اس پر رنج و ملال کا اظہار کیا جارہا ہے۔ (فوٹو البلاد)
بحرین میں نئے کورونا وائرس نے ایک ہفتے کے اندر ماں اور تین بیٹیوں کی جان لے لی۔ پورے ملک میں اس پر رنج و ملال اور متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ 
اخبار 24 کے مطابق سب سے پہلے ہسپتال میں زیر علاج دو سگی بہنوں حنان اور ھیا سعید الرویعی کا چند روز قبل کووڈ 19 سے متاثر ہوکر انتقال ہوا تھا۔  
پورا خاندان ابھی ان کی موت پر رنج و غم کے اثر سے نکل ہی نہیں پایا تھا کہ ان کی ماں ثاجیہ الانصاری کورونا وائرس کا شکار ہوکر چل بسیں۔ آخر میں ھسپتال میں زیرعلاج حنان اور ھیا کی چھوٹی بہن رقیہ الرویعی کا بھی کورونا وائرس سے انتقال ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے اس سانحے پر گہرے رنج اور متاثرہ خاندان سے ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ بحرین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد ایک ہزار221 ہوچکی ہے جبکہ 2 لاکھ 44 ہزار 579  شفایاب ہوئے ہیں۔
کورونا کے بارہ ہزار 931 مریضزیر علاج ہیں' ان میں سے 299 کی حالت تشویشناک ہے۔

شیئر: