Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بحرین میں ریستوران، تجارتی مراکز مزید دو ہفتے کے لیے بند، سفری پابندیوں میں توسیع

جمعہ گیارہ جون سے جمعہ 25 جون تک پابندیاں نافذ رہیں گی۔( فوٹو روئٹرز)
بحرینی حکام نے ریستوران، قہوہ خانے، تجارتی مراکز اور مالز مزید 15 روز کے لیے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بحرین نے کورونا وائرس کی وبا سے نمٹنے پر مامور قومی ٹیم نے فیصلہ کیا ہے کہ جمعہ گیارہ جون سے جمعہ 25 جون 2021 تک  پابندیاں لاگو کی جائیں گی۔
تجارتی مراکز اور مالز پندرہ دن تک بند رہیں گے۔ ریستوران اور قہوہ خانے بند رکھے جائیں گے تاہم ہوم ڈلیوری سروس اور ڈرائیو تھرو کی اجازت ہوگی۔ 
سپورٹس سینٹرز، فٹنس سینٹر، سوئمنگ پول اور تفریحاتی گیمز ،سینما گھر اور تمام شورومز بھی بند رہیں گے۔ 
کانفرنسوں اور تقریبات کے انعقاد پر پابندی ہوگی۔ کھیلوں کے پروگراموں میں شائقین کی شرکت ممنوع ہوگی۔صالون (باربر شاپ)، بیوٹی پارلرز بھی بند رہیں گے۔
گھروں میں خصوصی تقریبات کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام سرکاری اداروں کے ملازمین آن لائن ڈیوٹی دیتے رہیں گے۔ 70 فیصد تک ملازمین آن لائن ڈیوٹی دیں گے۔
تمام سکولوں، کالجوں، اعلی تعلیم کے اداروں، کنڈر گارٹن میں حاضری منع ہوگی۔ آن لائن  تعلیم پر اکتفا کیا جائے گا۔ اس سے انٹرنیشنل امتحانات میں شرکت کرنے  والے مستثنی ہوں گے۔
 بیان کے مطابق بحرین آنے والے مسافروں پر پابندیوں میں توسیع کردی گئی ہے۔
کورونا وائرس سے نمٹنے پر مامور قومی میڈیکل ٹیم نے کئی اداروں کو  پابندی سے استثنی دیا ہے۔ 

 پابندی مکمل ہونے پر تمام ادارے تدریجی طور پر کھولے جائیں گے(فوٹو عرب نیوز)

 ان میں ہائپر مارکیٹ، سپر مارکیٹ، جنرل سٹور، کولڈ سٹوریج، مچھلیاں، سبزیاں اور تازہ گوشت فروخت کرنے والی دکانیں ،بیکریاں ،پٹرول سٹیشن اور گیس سروس سینٹر، نجی صحت ادارے، بینک اور منی چینجرز شامل ہیں۔
کمپنیوں اور اداروں کے وہ دفاتر جہاں گاہکوں سے براہ راست رابطہ ضروری نہیں ہوتا- سامان کی درآمد و برآمد والے ادارے ،گاڑیوں کے ورکشاپ، گیراج اور فاضل  پرزوں کی دکانیں، تعمیرات و اصلاحات کا سیکٹر، کارخانے، کمیونیکیشن کی دکانیں اور فارمیسیاں بھی پابندی سے مستثنی ہوں گی۔
بحرین کی قومی ٹیم نے ہدایت کی ہے کہ پندرہ روزہ پابندی مکمل ہونے پر تمام ادارے تدریجی طور پر کھولے جائیں گے۔ شہریوں اور مقیم غیرملکی پابندیوں کا احترام کریں۔

شیئر: