Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں فروغ کاروبار پروگرام ’یونیفونک ایکس‘

سعودی کیپیٹل فرم سکنہ نے دبئی بیسڈ یونیفونک کے ساتھ شراکت کی ہے۔( فائل فوٹو عرب نیوز)
سعودی کیپیٹل فرم سکنہ نے مملکت میں فروغ کاروبار پروگرام کی میزبانی کے لیے دبئی میں واقع یونیفونک کے ساتھ شراکت کی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق یونیفونک ایکس نامی 14 ہفتوں کے پروگرام میں خواہش مند کاروباری افراد اور ابتدائی مرحلے کے منصوبوں کو اپنے کاروباری تصورات کو مزید فروغ دینے کے لیے رہنمائی فراہم کرے گی کیونکہ سعودی عرب نے اپنے ماحولیاتی نظام میں سرمایہ کاری کو فروغ دیا ہے۔
اس پروگرام میں شامل ہونے کے لیے 30 کے قریب شرکا کا انتخاب کیا جائے گا ۔ ان شرکا کو 10 منصوبوں کے نظریات پر توجہ دینے کے لیے تیار کیا جائے گا۔
اس کے بعد ٹیمیں اپنے خیالات کو ممکنہ شراکت داروں اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کریں گی۔
سکنہ کے بانی فریس باردیسی نے کہا کہ ’یونیفونک اور سکنہ نے شراکت داروں کا ایک متاثر کن کنسورشیم بنا لیا ہے۔ تاکہ بانی کامیاب سرمایہ کاری کے منصوبے کو گریجویٹ کر سکے۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’بانی اس پروگرام میں شامل آئیڈیاز یا اس کے بغیر ایک منظم منصوبے کے ذریعے گذاریں گے جبکہ مارکیٹ کے ماہرین، اساتذہ اور مشیروں کے نیٹ ورک تک ان کی کامیابی کے امکانات میں نمایاں اضافہ ہو گا۔‘
کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یونیفونک ایکس کو گلوبل انوویشن کیٹیلسٹ انوویشن ایگزیکیوشن پروگرام کے بعد ماڈل بنایا گیا ہے جو شرکا کو سلیکون ویلی کے تجربات اور اعلی جامعات کے وسائل تک رسائی فراہم کرتی ہے۔
مستقبل میں ملازمتوں اور فروغ کاروبار کے نائب سعودی وزیر احمد الثنیان نے کہا ہے کہ ’یونیفونک ایکس‘ کا آغاز کرتے ہوئے ہم اس کاروباری نسل کو کامیاب کرنے کے لیے ضروری ہنر اور وسائل کے ساتھ مربوط کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم مختلف مراعات اور مربوط ماحولیاتی نظام کے ذریعے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز اور کاروباری صلاحیتوں میں اپنی سرمایہ کاری کو دگنا کر رہے ہیں۔‘

شیئر: