Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ کا ’سپر ڈوم‘ گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل 

سپر ڈوم 34 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں بنا ہوا ہے(فوٹو سیدتی)
سعودی عرب کے شہر جدہ میں بغیر ستونوں والا دنیا کا سب سے بڑا گنبد (سپر ڈوم) گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔
سپر ڈوم 34 ہزار مربع میٹر کے رقبے میں بنا ہوا ہے۔ 46 میٹر اونچا ہے اور اس کا قطر 210 میٹر کے لگ بھگ ہے۔ اس میں 5200 گاڑیوں کی پارکنگ کی گنجائش ہے۔ 
اسے مملکت کی سطح پر سب سے بڑے ڈیجیٹل ایگزیبیشین گنبد ہونےکا اعزاز حاصل ہے۔ اس نے نمائشوں کے روایتی طریقوں کو ماضی کا حصہ بنادیا۔ 

گنبد 46 میٹر اونچا اور اس کا قطر 210 میٹر ہے(فوٹو سیدتی)

سبق ویب سائٹ کے مطابق جدہ سپر ڈوم 7 دن سے مکہ مکرمہ ریجن کےعظیم منصوبوں کا ایگزیبیشن سینٹر بنا ہوا تھا۔
گنبد کے اندر 15 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر نمائش کے انتظامات کیے گئے جہاں گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل نے خطاب کیا۔ ان کی آواز بیک وقت 85 لاؤڈ سپیکروں اور دیوہیکل ڈیجیٹل سکرینوں کے ذریعے حاضرین تک پہنچی۔ 
اس موقع پر سپیشل سسٹم سے پورا گنبد روشنی میں نہا گیا۔ 120 معلق پوائنٹس اور 72 ڈیجیٹل پروجیکٹر اور 40 ہزار لومینز کے ذریعے روشنی سپر ڈوم میں پھیل گئی۔
جدہ سپر ڈوم‘  مدینہ منورہ روڈ پر کنگ عبداللہ سپورٹس سٹی کے مغرب میں واقع ہے۔ اس کا اندرونی رقبہ 34 ہزار مربع میٹر سے زیادہ ہے۔ 
 

شیئر: