Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویکسین لگوانے والے افراد پی سی آر کی پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے

’المحصن‘ سے مراد وہ لوگ ہیں جو ویکسین کی خوراک لے چکے ہوں( فوٹو ٹوئٹر)
سعودی عرب میں حکام  نے کہا ہے کہ’ مملکت  میں ویکسین لگوانے والے افراد پی سی آر کی پابندی سے مستثنی ہوں گے‘۔ 
سیدتی کے مطابق توکلنا ایپ نے بیان میں کہا کہ’ ’المحصن‘ سعودی عرب آنے  پر پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنیٰ ہوں گے‘۔  
’المحصن سے مراد وہ لوگ ہیں جو نئے کورونا وائرس کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں یا ایک خوراک لی ہو اور اس پر 14 دن گزر چکے ہوں‘۔
توکلنا ایپ 75 ممالک میں موثر قرار دی جاچکی ہے۔ مختلف براعظموں کے ممالک اس فہرست میں شامل ہیں۔ خلیجی تعاون کونسل سمیت بیشتر عرب ممالک کے یہاں توکلنا ایپ موثر کی گئی ہے۔ 
توکلنا ایپ کے بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ یہ سہولت اکثر یورپی ممالک میں بھی مہیا ہے جن میں جرمنی، سوئٹزرلینڈ، سپین اور اٹلی سرفہرست ہیں۔
توکلنا ایپ کی طرف سے یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ویکسین لگوانے والے، ہاؤس آئسولیشن اور ہوٹل قرنطینہ نیز مملکت آنے پر پی سی آر ٹیسٹ سے مستثنی ہیں۔ سعودی قانون صحت نے یہ سہولت دی ہے۔ 

شیئر: