Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر میں پبلک مقامات پر سمارٹ بینچیں نصب

موبائل فونز کے لیے لاسلکی چارجر موجود ہیں۔ (فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں الشرقیہ میونسپلٹی نے الخبر کمشنری میں اہم اور تفریحی مقامات پر ’سمارٹ بینچز‘ کی تنصیب کا کام مکمل کرلیا ہے۔
عاجل اور اخبار 24 کے مطابق الرکۃ محلے کے ٹریک، الامیر ترکی ٹریک، سی فرنٹ اور الخبر شمالی کورنیش پر سمارٹ بینچیں نصب کی گئی ہیں۔
یہ کام الشرقیہ ریجن کے باشندوں اور یہاں سیر کے لیے آنے والوں کو معیاری زندگی کا لطف اٹھانے کے لگائی گئی ہیں۔

سمارٹ بینچز ماحول دوست اور شمسی توانائی سے آراستہ ہیں(فوٹو ایس پی اے)

الشرقیہ میونسپلٹی نے بتایا کہ سمارٹ بینچز ماحول دوست اور شمسی توانائی سے آراستہ ہیں۔ موبائل فونز کے لیے لاسلکی چارجر موجود ہیں۔ یو ایس بی کی سہولت موجود ہے۔ رات کے وقت روشنی کا بندوبست ہے۔ ان کی شکل اور سائز جدید طرز کی ہے۔
الشرقیہ میونسپلٹی نے راس تنورۃ کمشنری کی کئی بڑی اور چھوٹی سڑکوں کی اصلاح و مرمت کا کام بھی کرایا ہے۔ ابن خلدون، امیر متعب بن عبدالعزیز اسٹریٹ، امام ابو حنیفہ اسٹریٹ اور الزھور محلے کی کئی سڑکوں کی اصلاح و مرمت کرائی گئی ہے۔ 

شیئر: