Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے 13 سو سے زائد نئے کیسز، 14 ہلاکتیں

مکہ ریجن میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ رہی(فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی عرب میں جمعرات کو مختلف ریجنز میں کورونا کے مزید 13 سو 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹے کے اندر 14 افراد کے وائرس سے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ نے وزارت صحت کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے حوالے سے کہا ہے کہ اب تک مملکت میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 70 ہزار 723 تک پہنچ چکی ہے۔
جمعرات 17 جون کو کورونا سے ہونے والی 14 ہلاکتوں کے بعد اب تک اس مہلک وائرس سے مجموعی ہلاکتیں 7 ہزار 635 ہو گئی ہیں۔

 مملکت کے مختلف ریجنز میں 15 سو سے زائد مریضوں کی حالت نازک ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

گزشتہ ایک روز میں ایک ہزار 22 افراد اس مرض سے صحتیاب ہوئے جس کے بعد اب تک 4 لاکھ 52 ہزار 209 افراد اس مہلک وائرس سے شفایاب ہو چکے ہیں۔
وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ جمعرات کو سب سے زیادہ مریض مکہ ریجن میں سامنے آئے جن کی تعداد 388 رہی جبکہ ریاض ریجن  میں 265 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
مشرقی ریجن میں نئے مریضوں کی تعداد 235 جبکہ عسیر میں 115 رہی ، جازان ریجن میں 95 ، مدینہ منورہ ریجن میں 81 افراد میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔
قصیم ریجن میں 53 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی جبکہ نجران ریجن میں 21 ، الباحہ اور حائل ریجنز میں 17 ، سترہ افراد میں کووڈ 19 وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو رہا۔
تبوک ریجن میں مریضوں کی تعداد 11 رہی جبکہ شمالی حدود ریجن میں 9 اور الجوف میں 2 افراد اس وائرس میں مبتلا پائے گئے۔
وزارت صحت کے اعداد وشمار کے مطابق سعودی عرب کے مختلف ریجنز میں اس وقت 10 ہزار 879 افراد میں کورونا وائرس ایکیٹو ہے جن میں سے 15 سو 33 مریضوں کو انکی نازک صورتحال کے سبب انتہائی نگہداشت کے یونٹ میں زیر علاج رکھا گیا ہے۔

 کورونا سے بچاو کےلیے احتیاطی تدابیر پرعمل جاری ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

وزارت صحت کی جانب سے مملکت کے شہریوں اور مقیمین کو خصوصی طورپرہدایت کی گئی ہے کہ وہ کورونا وائرس سے بچاو کےلیے جلداز جلد ویکسین لگوانے کے لیے خود کو رجسٹر کریں ۔
جاری ہدایات میں مزید کہا گیا ہے کہ کورونا کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پرعمل میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے ۔ عوامی مقامات پرماسک کا استعمال لازمی کریں علاوہ ازیں سماجی فاصلے کے اصول پرسختی سے عمل کیاجائے۔

شیئر: