Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے دوران مثالی خدمات کے اعتراف میں ڈاک ٹکٹ

’شکریہ ہمارے ہیروز‘ کے عنوان سے ڈاک ٹکٹ جاری کیے گئے (فوٹو، ٹوئٹر)
سعودی محکمہ ڈاک کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کے دوران فرائض انجام دینے والوں کے اعزاز میں خصوصی ڈاک ٹکٹ اورپوسٹ کارڈ جاری کیا گیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے مطابق جاری کیے جانے والے ڈاک ٹکٹوں اورپوسٹ کارڈ کا عنوان ’شکریہ ہمارے ہیروز‘ رکھا گیا۔

سعودی پوسٹ کی جانب سے مختلف مواقع پرڈاک ٹکٹ جاری کیے جاتے ہیں(فوٹو، ٹوئٹر)

مملکت میں گزشتہ برس کورونا وائرس کی وبا سے بچاو کےلیے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر کرفیو اور لاک ڈاون لگایا گیا تھا اس دوران سیکیورٹی اہلکاروں، وزارت صحت اور دیگر رضاکاروں نے مثالی خدمات انجام دیتے ہوئے فرائض منصبی بخوبی ادا کیے ۔
سرکاری اہلکاروں اور رضاکاروں کی مثالی خدمات کے اعتراف میں محکمہ ڈاک کی جانب سے ان کےاعزاز میں3 ریال مالیت کا ڈاک ٹکٹ اور5 ریال والا پوسٹ کارڈ جاری کیا ہے۔
واضح رہے سعودی محکمہ ڈاک کی جانب سے مختلف مواقع جن میں قومی دن، حج سیزن، عالمی اورخلیجی سیمینارز وغیرہ شامل ہیں کے حوالے سے ڈاک کے ٹکٹ جاری کیے جاتے ہیں۔
امسال محکمہ ڈاک کی جانب سے کورونا کی وبا کے دوران خدمات انجام دینے والوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈاک ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

شیئر: