خمیس مشیط پرحوثیوں کا حملہ ناکام
شاہی فضائیہ کے ایئرڈیفنس یونٹ نے ڈرون حملہ ناکام بنادیا(فوٹو،ٹوئٹر)
عرب اتحاد برائے یمن کے ترجمان بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشتگردوں نے خمیس مشیط پر بارود بردار ڈرون سے حملے کی کوشش کی تھی-
سعودی عرب افواج کے فضائی دفاعی نظام نے ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی تباہ کردیا-
العربیہ نیٹ کے مطابق عرب اتحاد کا کہنا ہے کہ شہری تنصیبات اورعلاقوں پر حوثیوں کے جارحانہ حملوں کی کوششیں ناکام بنائی جارہی ہیں-
عرب اتحاد نے کہا کہ حوثیوں کے جارحانہ حملوں سے سول تنصیبات اور شہریوں کو بچانے کے لیے ضروری عسکری اقدامات کیے جائیں گے-
یاد رہے کہ عرب اتحادکی جانب سے پیر کوجاری بیان میں کہا گیا تھا کہ خمیس مشیط پر حوثیوں نے بارود بردار ڈرون سے حملے کی جو کوشش کی تھی اسے ناکام بنادیا گیا تھا-
اس سے قبل اتوار کو عسیر ریجن میں محکمہ شہری دفاع کے نائب ترجمان انجینیئر عبدالعزیز آل جلبان نے کہا تھا کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے یمنی علاقے سے عسیر ریجن کی ایک کمشنری کے ایک سکول پر گولہ داغا تھا جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا-