Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عسیر ریجن کے سکول پر حوثی ملیشیا کا ڈرون حملہ

حملے میں سکول کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ ( فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب کے عسیر ریجن میں محکمہ شہری دفاع کے نائب ترجمان انجینیئر عبدالعزیز آل جلبان نے کہا ہے کہ’ ایران کے حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں نے اتوار کو ایک سکول پر بارود بردار ڈرون سے حملہ کیا ہے‘۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق ترجمان کا کہنا ہے کہ’ ابتدائی اطلاع  تھی کہ یمن کے علاقے سے عسیر ریجن کی ایک کمشنری پر حوثیوں کا عسکری پروجیکٹائل آکر گرا ہے۔ جائے وقوعہ پر معلوم ہوا کہ سکول پر گرنے والا بارود بردار ڈرون تھا‘۔  

بارود بردار ڈرون گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔(فوٹو ایس پی اے)

نائب ترجمان نے بتایا کہ’ بارود بردار ڈرون گرنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم سکول کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ شہری دفاع کے اہلکاروں نے ضروری کارروائی کرلی‘۔ 
یاد رہے کہ عرب اتحاد برائے یمن نے جمعرات کو خمیس مشیط پر حوثیوں کے بارود بردار ڈرون حملے کو ناکام بنایا تھا۔
بریگیڈیئر ترکی المالکی نے کہا تھا کہ ڈرون کو ہدف تک پہنچنے سے قبل ہی روک کر گرا دیا گیا تھا۔
 

شیئر: