Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جاسوسی کے انکشاف پر خاتون برہم، طلاق کا مطالبہ

اہلیہ کے موبائل میں جاسوسی کی ایپ انسٹال کردی تھی(فوٹو، ٹوئٹر)
 شوہر کے شک سے تنگ سعودی خاتون نے طلاق کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا۔ شوہرنے موبائل فون میں جاسوسی کی ایپ انسٹال کردی تھی۔
عربی جریدے ’الوطن‘ کے مطابق ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف عدالت میں مقدمہ دائر کیا جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس کا رشتہ ختم کرایا جائے اور شوہرکو جاسوسی کرنے پرسزا دی جائے۔
اخبار کا کہنا ہے کہ ایک 30 سالہ شخص نے اہلیہ کو اس کی سہیلی سے دور رہنے کا کہا مگر خاتون نے اس پر کوئی توجہ نہ دی اور سہیلی سے گپ شپ جاری رکھی۔

 اہلیہ کو سہیلی سے تعلق ختم کرنے کا کہا مگر وہ باز نہ آئی (فوٹو، ٹوئٹر)

خاتون کا کہنا تھا کہ ایک دن شوہر نے اسے نیا موبائل فون لا کر دیا۔ تاہم وہ اس امر سے بے خبر تھی کہ شوہر نے فون میں نگرانی کی ایپ انسٹال کی ہے۔
جس کے ذریعے اس نے سہیلی سے کی جانے والی چیٹ کو کاپی کرکے اس سے اہم باتوں کو نکال کرسہیلی کے سسرال کو بھیج دیا جس کی وجہ سے سہیلی اور اس کے شوہر کے گھروالوں کے درمیان جھگڑا ہوا اورنوبت طلاق تک پہنچ گئی۔
خاتون کی جانب سے عدالت میں دی جانے والی درخواست میں کہا گیا ہے کہ موبائل فون کی نگرانی اور جاسوسی کرنے پر اس کے شوہر کو سزا دی جائے۔

شیئر: