Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ ریجن میں طلاق کی شرح پانچ برس میں پہلی مرتبہ کم  

2020 میں 12 ہزار 472 طلاق نامے جاری ہوئے-(فوٹو ٹوئٹر) 
سعودی عرب میں جدہ فلاحی انجمن المودۃ نے کہا ہے کہ گزشتہ پانچ برسوں کے مقابلے میں 2020 کے دوران پہلی مرتبہ مکہ ریجن میں طلاق کی شرح کم ہوئی ہے۔ 
الوطن اخبار نے رپورٹ کے حوالے سے  2015 سے 2020 تک طلاق کے اعدادوشمار اور ان کا تناسب جاری کیا ہے۔
2015 میں 12 ہزار 959 طلاق نامے جاری ہوئے، ان کا تناسب 2.12 فیصد رہا۔ 
2016 میں 16 ہزار 510 طلاق نامے جاری ہوئے، تناسب 2.59 فیصد رہا۔
2017  میں 15 ہزار 724 طلاق نامے جاری ہوئے، تناسب 2.40 فیصد رہا- 
2018 میں 15 ہزار 593 طلاق نامے جاری ہوئے، تناسب 2.31 فیصد رہا- 
2019 میں 12 ہزار 568 طلاق نامے جاری ہوئے تناسب، 1.86 فیصد رہا- 
2020 میں 12 ہزار 472 طلاق نامے جاری ہوئے تناسب، 1.85 فیصد رہا- 

شیئر: