Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کسٹم نے27 لاکھ ریال اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنا دی

قانون کے مطابق مسافروں کواضافی رقم کے بارے میں آگاہ کرنا ہوتا ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ کسٹم نے مملکت سے 27 لاکھ  ریال سے زائد رقم  اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ خطیررقم ٹرک کے خفیہ خانے میں چھپائی گئی تھی۔
ویب نیوز ’عاجل‘ کے مطابق محکمہ کسٹم کے اہلکاروں  نے ’البطحا‘ چیک پوسٹ پر ایک ٹرک کی تلاشی لی تو اس کے خفیہ خانوں میں چھپائے گئے کرنسی نوٹ برآمد ہوئے۔
کسٹم اہلکاروں نے ٹرک کے دیگر حصوں میں بھی چھپائے گئے نوٹ برآمد کرلیے ۔ نوٹوں کو پلاسٹک تھیلیوں میں لپیٹ کر انتہائی مہارت سے ٹرک کے مختلف خانوں میں چھپایا گیاتھا۔
ملزمان نے نوٹوں کو گڈیوں کی صورت میں رکھا تھا۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے کر اس سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
برآمد ہونے والے 2.7 ملین ریال محکمہ کسٹم کے رجسٹرمیں درج کرکے محکمہ کے ریجنل آفیس میں جمع کردیے گئے ۔
واضح رہے کسٹم قوانین کے مطابق مملکت سے جانے والوں کے لیے لازمی ہے کہ اگران کے پاس 60 ہزارریال نقد یا اس کے مساوی سونے کے زیورات یا دیگر قیمتی دھاتیں وغیرہ ہوں تو ان کے بارے میں تحریری طورپرمطلع کرے۔

 اسمگل کیے جانے والے نوٹوں کو انتہائی مہارت سے چھپایا گیا تھا(فوٹو، سبق)

محکمہ کسٹم کو مطلع نہ کیے جانا قانونی شکنی کےزمرے میں آتا ہے جسے منی لانڈرنگ سے تعبیرکیاجاتاہے۔ 

شیئر: