Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کئی علاقوں میں سنیچر کو بارش اور کہیں گرد وغبار کا امکان

بارش کا سلسلہ مدینہ ریجن کے جنوبی علاقوں تک پھیل سکتا ہے۔(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے سنیچر 19 جون کو موسمی تبدیلیوں سے متعلق پیشگوئی جاری کی ہے۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکزنے بیان میں کہا کہ  ’نجران، جازان، عسیر، باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کا سلسلہ مدینہ منورہ ریجن کے جنوبی علاقوں تک پھیل سکتا ہے‘۔
بیان میں قومی مرکز کا کہنا ہے کہ ’ گرد آلود تیز ہواؤں کی وجہ سے الشرقیہ ریجن اور ریاض و نجران ریجنوں کے بعض مقامات پر حد نظر محدود ہوجائے گی۔ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے ساحلی مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کابھی امکان ہے‘۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ’ سنیچر کو سعودی عرب میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 46 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ اور سب سے کم درجہ حرارت 17 سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوگا‘۔

شیئر: