کنگ سلمان ہیومینیٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (کے ایس ریلیف) نے ترکیہ کے صوبہ ہاتائے کے شہروں آلتن اوزو، یائلاداغی اور ریحانلی میں کوکلیئر امپلانٹ اور سماعت کی بحالی سے متعلق اپنا رضاکارانہ منصوبہ ’سعودی ہیئرنگ‘کامیابی سے مکمل کر لیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق مہم کے دوران کے ایس ریلیف کی رضاکار طبی ٹیم نے سماعت کی دیکھ بھال سے متعلق مختلف خدمات فراہم کیں جن میں سماعت کے ٹیسٹ، سماعتی آلات کی پیمائش، ان کی پروگرامنگ اور سماعتی آلات کی فراہمی شامل تھی۔ ان خدمات سے 371 مستفید افراد نے فائدہ اٹھایا۔
یہ اقدام مملکت کی جانب سے کے ایس ریلیف کے ذریعے دنیا بھر میں ضرورت مند افراد اور بحرانوں و آفات سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے جاری انسانی ہمدردی اور امدادی پروگراموں کا حصہ ہے۔