Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قصیم میں کھیلوں کے بنیادی ڈھانچے میں توسیع، 270 سہولیات اور 19 فٹبال میدان قائم

حالیہ برسوں میں قصیم ریجن میں کھیلوں کے شعبے کے اندر واضح ترقی ہوئی ہے جس کا کارن کھیلوں کے انفراسٹرکچر میں وسعت اور سٹیڈیم اور گراؤنڈ سمیت اُن سہولتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہے جو جسمانی سرگرمی اور کمیونٹی کی شرکت کو فروغ دیتی ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بلدیہ قسیم نے بریدہ شہر میں فٹبال کے لیے 19 سہولتیں قائم کی ہیں تاکہ بچے اور نوجوان آسانی سے وہاں جا سکیں۔ اِس کا مقصد بچوں اور نوجوانوں کی کھیلوں اور تفریحی مشغولیت میں شرکت کو بڑھانا ہے۔
یہ نئی سہولتیں بلدیہ کی اُن وسیع کوششوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد سپورٹس اور کمیونٹی کے ڈھانچے کو مضبوط بنانا اور ان مقامات کو کھیلوں کی مختلف تقاریب اور مقامی ٹورنامنٹس کے لیے استعمال کرنا ہے۔
کھیلوں کے شعبے کی ترقی میں نجی سرمایہ کاری کا بھی ہاتھ ہے جس کی وجہ سے کھیلوں اور تربیت گاہوں کی کُل تعداد 270 تک پہنچ گئی ہے۔
قصیم میں کھیلوں کی وزارت کی برانچ سے ملنے والے اعداد وشمار کے مطابق یہاں 170 سپورٹس سینٹر، 71 سپورٹس اکیڈمیاں، 24 نجی سپورٹس کلب اور پانچ مخصوص تربیتی ادارے شامل ہیں۔

یہ کوششیں سعودی وژن 2030 کے اہداف میں تعاون کا باعث ہیں جس کے تحت کھیلوں میں شرکت کو بڑھانے اور سپورٹس سے متعلق اعلٰی معیار کی سہولتوں کے ذریعے کھیلوں کی سرگرمیوں سے بھرپور طرزِ زندگی کے فروغ کے لیے ایک معاشرے کی بنیاد رکھنا ہے۔

شیئر: