Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عمان میں کورونا کا پھیلاو روکنے کے لئے نقل و حرکت پر دوبارہ پابندی

احتیاط کے طور پر عوامی مقامات اور تجارتی ادارے بھی بند رہیں گے۔ (فوٹو عرب نیوز)
عمان کی سپریم کمیٹی کی جانب سے 20 جون سے رات 8 بجے سے لے کر صبح 4 بجے کے درمیان نقل و حرکت پر دوبارہ پابندی عائد کر دے گی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق خبر میں عمان کی سرکاری نیوز ایجنسی او این اے کےحوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ پابندی آئندہ نوٹس تک برقرار رہے گی۔

حفاظتی ٹیکوں کا قومی پروگرام منصوبے کے مطابق جاری رہے گا۔ (فوٹو عرب نیوز)

کورونا وائرس کے پھیلاو کے خلاف جاری احتیاط کے طور پر عوامی مقامات اور تجارتی ادارے بھی بند رہیں گے۔
عمان کی سپریم کمیٹی نے یہ بھی کہا ہےکہ حفاظتی ٹیکوں کا قومی پروگرام منصوبے کے مطابق جاری رہے گا۔
سپریم کمیٹی نے متعلقہ ٹارگٹ گروپس سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے، اپنے اہل خانہ اور دیگر افراد  کو کورونا وائرس سے  محفوظ رکھنے کے لئے ویکسین لگوائیں۔

شیئر: