Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلپائن اور مصر کو عمان کے لیے سفری پابندی کا سامنا

سفری پابندیوں کی فہرست میں ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش بھی شامل ہیں۔(فوٹو عمان نیوز)
عمان نے فلپائن اور مصر کو   اپنی سلطنت میں داخلے کی سفری پابندیوں والے ممالک کی فہرست  میں شامل کر لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق  عمان کی سپریم کمیٹی کی جانب سے جاری کئے گئے اس فیصلے کا  اطلاق گذشتہ روز جمعہ 7 مئی سے کر دیا گیا ہے۔
ان دونوں ممالک کو فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے لگائی گئی پابندیوں کو بڑھاتے ہوئے کیا گیا ہے۔

فہرست میں شامل کرنے کا فیصلہ کورونا کے پھیلاو کو روکنے کے لیے ہے۔(فوٹو کویت ٹائمز)

ٹائمز آف عمان کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مصر اور فلپائن کے مسافر اور وہ افراد جو گذشتہ 14 دن کے دوران  فہرست میں شامل مذکورہ ممالک  میں سفر کر چکے ہیں وہ سب اس سفری پابندی سے متاثر ہوں گے۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ عمانی شہری ، سفارت کار ، شعبہ صحت کے کارکنان اور ان کے اہل خانہ کو ان حالیہ سفری پابندیوں سے استثنی دیا گیا ہے جب کہ وہ عمان میں داخل ہونے کے بعد اپنائے جانے والے طریقہ پر عمل درآمد کرنا ہوگا۔

عمانی شہری، سفارت کار ، صحت کارکنان  حالیہ سفری پابندیوں سے مستثنی ہیں۔(عرب نیوز)

قبل ازیں عمان کی جانب سے سفری پابندیوں کی فہرست میں ہندوستان، پاکستان اور بنگلہ دیش کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
24 فروری سے  کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے سوڈان، لبنان، جنوبی افریقہ، برازیل ، نائیجیریا ، تنزانیہ ، گھانا، گیانا ، سیرا لیون ، ایتھوپیا اور برطانیہ سے عمان میں داخلے پر پابندی ہے۔
 

شیئر: