Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

17 ماہ میں 9 کروڑ ریال بیرون ملک سمگل ہونے سے قبل ضبط

گزشتہ دنوں میں 2765000 ریال سعودی عرب سے باہر لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی‘ (فوٹو: واس)
سعودی عرب میں جنوری 2020 سے مئی 2021 تک 9 کروڑ ریال سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔
العربیہ نیٹ کے مطابق سعودی محکمہ زکاۃ، ٹیکس اور کسٹم نے کہا ہے کہ اس نے مذکورہ عرصے کے دوران سمگلنگ کی جن کوششوں کو ناکام بنایا ہے اس کی مجموعی مالیت 9 کروڑ ریال نقد ہے۔
اتھارٹی نے کہا ہے کہ  ’گزشتہ دنوں میں 2765000 ریال سعودی عرب سے باہر لے جانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی تھی‘۔
’یہ رقم ایک ٹرک کے اندر چھپائی گئی تھی جو البطحاء کی سرحدی گزر گاہ کو عبور کر رہا تھا‘۔
اتھارٹی نےکہا ہےکہ ’ہر مسافر کوخواہ وہ بیرون ملک جا رہا ہو یا آ رہا ہو، جو کرنسی یا زیورات یا کوئی بھی قیمتی دھات رکھتا ہو جس کی قیمت 60 ہزار ریال یا اس سے زیادہ ہو تو اسے اتھارٹی کی ایپلی کیشن کے ذریعے اندراج کرانا ہو گا‘۔
 

شیئر: