Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان سے سعودی عرب منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام

حکام نے ڈھائی لاکھ نشہ آور گولیاں ضبط کرلیں۔( فوٹو عاجل)
لبنان میں محکمہ امن عامہ نے کہا ہے کہ  ڈھائی لاکھ نشہ آور گولیوں کی سعودی عرب سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی ہے۔ نشہ آور گولیاں واٹر الیکٹراک پمپس میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھیں۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق لبنانی محکمہ امن عامہ نے بدھ کو بیان میں کہا کہ عدالتی پولیس کے ماتحت انسداد منشیات ایجنسی کو اطلاعات ملی تھیں کہ نشہ آور گولیاں سعودی عرب سمگل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔  
رفیق الحریری انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم افسران نے اطلاع ملتے ہی ڈھائی لاکھ نشہ آور گولیاں تلاش کرکے ضبط کرلیں۔
محکمہ امن عامہ نے بتایا کہ کارگو کی کارروائی جعلی شناختی کارڈ کے ذریعے کی گئی تھی تاہم اس میں ملوث 3 اہم ملزمان کی شناحت ہوگئی ہے۔
لبنانی محکمہ امن عامہ نے بتایا کہ تینوں ملزمان نے حراست میں لیے جانے کے بعد اعتراف کیا کہ وہ منشیات کی سمگلنگ کا نیٹ ورک چلا رہے تھے۔
یاد رہے کہ جدہ بندرگاہ کے سعودی کسٹم افسران اپریل میں 5.3 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی ایک بڑی کوشش ناکام بناچکے ہیں۔ منشیات انار کے کارٹنز میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھی۔

شیئر: