Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جرمنی نے سعودی سیاحوں پر پابندیوں میں نرمی کردی

فیصلے پر عملدرآمد 25 جون سے کیا جائے گا( فائل فوٹو روئٹرز)
جرمنی نے سعودی سیاحوں کے لیے سفری پابندیوں میں نرمی کا اعلان کیا ہے۔ اس پر عملدرآمد  25 جون سے ہوگا۔ 
اخبار 24 کے مطابق ریاض میں جرمن سفارتخانے نے پیر کو بیان میں کہا کہ ’جو لوگ کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکے ہوں یا وائرس سے صحت یابی کے بعد ایک خوراک حاصل کرچکے ہوں- وہ 25 جون سے سیاحت کے لیے جرمنی کا سفر کرسکتے ہیں‘۔ 
جرمن سفارتخانے کا کہنا ہے کہ ’نئے ضوابط کے تحت مملکت میں ہر وہ شخص جو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد ویکسین کی ایک خوراک لے چکا ہو یا ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکا ہو وہ وائرس سے محفوظ شمار کیا جائے گا اور اسے پی سی آر کی پابندی سے استثنی حاصل ہوگا‘۔
بیان میں جرمن سفارتخانے نے کہا کہ’ سیاحت کے لیے جرمنی کا سفر کرنے والوں کو ویکسین یافتہ ہونے کا ثبوت پیش کرنا ہوگا‘۔ 
جرمن سفارتخانے کے مطابق ’ان دنوں 18 برس سے کم عمر افراد کے لیے جرمنی کے دروازے نہیں کھلے۔ مزید تفصیلات سفری پابندیوں سے متعلق معلومات اور ویزے کے لیے آن لائن کارروائی کی جاسکتی ہے‘۔  

شیئر: