Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوبیس گھنٹے میں کورونا کے ریکارڈ ایک ہزار 479 نئے مریض

چار لاکھ 76 ہزار 403 افراد میں کورونا کی تصدیق ہو چکی ہے(فوٹو سبق)
سعودی عرب میں منگل 22 جون کو کورونا کے ڈیڑھ  ہزار کے قریب نئے کیسز سامنے آئے ہیں جبکہ ایکٹیو کیسز گیارہ ہزار سے زیادہ ہوگئے۔ 
منگل کو سبق نیوز نے وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان  کے حوالے سے بتایا کہ ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک ہزار 479 نئے مریض سامنے آئے جبکہ 920 افراد صحت یاب بھی ہوئے۔‘
وزرات صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 12 مریض چل بسے، جس کے بعد مرنے والوں کی مجموعی تعداد بڑھ کر سات ہزار 703 ہو گئی ہے۔‘
وزارت کا کہنا ہے کہ ’مملکت میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 11 ہزار 131 ہو گئی ہے، جن میں سے ایک ہزار 487 مریضوں کی حالت نازک ہے جو انتہائی نگہداشت کے یونٹس میں زیرعلاج ہیں۔‘
وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق ’سب سے زیادہ مریض مکہ ریجن میں سامنے آئے، جن کی تعداد 431 ہے جبکہ شرقیہ ریجن میں 280 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔‘
ریاض ریجن میں 256، عسیر ریجن میں 149، مدینہ ریجن میں 65، جازان ریجن میں 99، القصیم ریجن میں 71، نجران ریجن میں 36، تبوک ریجن میں 26، الباحہ ریجن میں 26، حائل ریجن میں 24، الحدود الشمالیہ میں11 جبکہ الجوف ریجن میں 5 مریض سامنے آئے ہیں۔
اب تک چار لاکھ 76 ہزار 403 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے چار لاکھ 58 ہزار 48 افراد شفایاب بھی ہوئے ہیں۔
وزارت صحت کا کہنا ہے کہ ’کورونا سے بچاؤ کے لیے مقررہ احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے، جن میں سماجی فاصلے کا اصول انتہائی اہم ہے۔‘

شیئر: