Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں سونے کے نرخ بڑھ گئے 

21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 188.10 ریال تک پہنچ گئی(فائل فوٹو اے ایف پی)
بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ کا اثر سعودی گولڈ مارکیٹ میں بھی نظر آیا ہے۔ منگل کو مملکت میں سونے کے نرخ بڑھ گئے۔ 
عاجل ویب سائٹ کے مطابق 14 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 214.97 ریال ہوگئی جبکہ 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 188.10 ریال تک پہنچ گئی۔ مملکت میں سب سے زیادہ رواج 21 قیراط سونے کا ہے۔ 
اٹھارہ قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 161.23 ریال میں فروخت ہوتا رہا جبکہ 14 قیراط ایک گرام سونا 125.40 ریال میں دستیاب رہا۔
سعودی عرب میں ایک اونس سونے کی قیمت منگل کو 6686 ریال ریکارڈ کی گئی جبکہ 21 قیراط کا 8 گرام سونے کا بسکٹ 1504.78 ریال رہا۔ 
بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں پیر کو سونے کا کاروبار کرنے والوں کو نقصان ہوا تھا منگل کو اس کی تلافی ہوگئی۔

شیئر: