Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’یونیورسٹی کا موسٹ فیمس گائے پھر بھی کافی شائے‘

ایوشمان نے 2012 میں فلم وکی ڈونر سے بالی وڈ نگری میں قدم رکھا تھا (فوٹو: ٹائمز آف انڈیا)
انڈین اداکار و گلوکار ایوشمان کھرانا اکثر سوشل میڈیا پر اپنی پرانی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں اور ان کے ساتھ بڑے دلچسپ کیپشنز بھی لکھتے ہیں جنہیں ان کے مداح کافی پسند کرتے ہیں۔
بدھ کو بھی ایوشمان نے اپنی یونیورسٹی کے دنوں کی ایک تصویر انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی جب وہ 2006 میں پنجاب یونیورسٹی کے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ میں زیر تعلیم تھے۔
انہوں نے تصویر کے ساتھ لکھا کہ ’بات ہے پنجاب یونیورسٹی کے ہٹ نمبر 14 کی، مسکان ہے بے فکر روزمرہ روٹین کی۔ ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ کی پرانی بلڈنگ کے پیچھے، سموسہ اور چائے، یونیورسٹی کا موسٹ فیمس گائے پھر بھی کافی شائے۔‘
ایوشمان کھرانا کو آخری بار بگ بی امیتابھ بچن کے ساتھ فلم ’گلابو ستابو‘ میں دیکھا گیا تھا جو ایمیزون پرائم ویڈیو پلیٹ فارم پر گذشتہ سال ریلیز ہوئی تھی۔ بالی وڈ میں یہ خبریں زیرگردش ہیں کہ ایوشمان کھرانا نے آنند ایل رائے کی پروڈکشن کی ایک اور فلم سائن کی ہے، جو امریکی شہر ٹیکساس پر مبنی ہوگی۔ یہ تیسرا موقع ہوگا جب ایوشمان اور آنند کسی پروجیکٹ کے لیے ساتھ کام کریں گے۔
 ایوشمان نے 2012 میں فلم وکی ڈونر سے بالی وڈ نگری میں قدم رکھا جس کے بعد انہوں نے بدھائی ہو، ڈریم گرل، بلا، آرٹیکل 15، دم لگا کے ہئیشا اور بریلے کی برفی میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔

شیئر: