Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اثرا آرٹ ایوارڈ کے چو تھے ایڈیشن کے لیے رجسٹریشن 

مقابلے میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 16 اگست ہے۔(فوٹو عرب نیوز)
کنگ عبد العزیز سینٹر فار ورلڈ کلچر (اثرا) نے اعلان کیا ہے کہ اثرا آرٹ پرائز کا چوتھا ایڈیشن اب رجسٹریشن کے لیے کھلا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے تمام فنکاروں کے ساتھ ساتھ عرب لیگ کے 22 ممالک سے تعلق رکھنے والے یا ان میں مقیم فنکاروں کے لیے بھی کھلا ہے۔
کامیاب آرٹ ورک کی نقاب کشائی 7 دسمبر کو ریاض میں الدرعیہ بینالی میں کی جائے گی۔
فاتح کو ایک منفرد عالمی معیار کا آرٹ ورک تخلیق کرنے پر ایک لاکھ ڈالر انعام دیا جائے گا اور وہ اثرا کے مستقل آرٹ کلیکشن میں شامل ہو گا۔
مقابلے میں رجسٹریشن کی آخری تاریخ 16 اگست ہے۔
آرٹ ورلڈ کے مقامی اور بین الاقوامی رہنماؤں کی ایک جیوری آرٹ کلیکشن کا جائزہ لے گی اور 30 اگست کو فاتح کا اعلان کرے گی۔
بینالی ایک تخلیقی پلیٹ فارم ہے جو بین الاقوامی سامعین کو متنوع سعودی فن اور ثقافت تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس سال کا ایونٹ 7 دسمبر 2021سے 7 مارچ 2022 کے درمیان مصنف اور نقاد فلپ تناری کی کیوریٹرشپ کے تحت منعقد ہو گا۔
اثرا آرٹ ایوارڈ کا مقصد مملکت میں آرٹ انڈسٹری کو مختلف ثقافتوں کے مابین تعامل کے ذریعے ترقی دینا ہے۔
2018 میں شروع کیے جانے والے اس ایوارڈ کا حالیہ تھا جس نے اپنے فن پارے ’رخم‘ کے لیے 2020 میں منعقد کیے جانے والے ایونٹ میں انعام جیتا تھا۔

شیئر: