Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اپنے کام سے منفرد شناخت بنانے والی چھ عرب خواتین آرٹسٹ

دوسری تخلیقی خواتین کے لیے راہ ہموار کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔(فوٹو عرب نیوز)
معذوری پر قابو پانے سے  پابندیوں سے لڑنے تک یہ عرب فنکارائیں دوسری تخلیقی خواتین کے لیے راہ ہموار کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں۔
نجود العتیبی

 سننے کی صلاحیت سے محرومی نے سعودی مصورہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو دبایا نہیں ہے۔

نجود العتیبی کی سننے کی صلاحیت سے محرومی نے سعودی مصورہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو دبایا نہیں ہے۔ ان کا کام اکثر ہائیپر رئلیسٹ موومٹن سے متاثر ہوتا ہے، پینٹنگ اور مجسمہ سازی کی ایک صنف، جو سطح پر ایک اچھی کوالٹی والی تصویر سے ملتی ہے لیکن قریب سے مشاہدہ کرنے پر گہری جذباتی داستان مل جاتی ہے۔
راما الحسینی

فلسطینی نژاد راما الحسینی سعودی فنکار ہیں جو بحرین میں رہتی ہیں۔

فلسطینی نژاد راما الحسینی سعودی فنکار ہیں جو بحرین میں رہتی ہیں۔ ان کا کام خطے اور بیرون ملک میں وسیع پیمانے پرپیش کیا گیا ہے۔ وہ خاص طور پر مشکل سبجیکٹ کی نمائندگی کے لیے پھولوں کے استعمال کے لیے مشہور ہیں۔
ھدیل مفتی

ھدیل مفتی کے کام کی نمائش برطانیہ، کولمبیا اور دیگر ممالک میں بھی کی گئی ہے۔

سعودی مصورہ ھدیل مفتی کی کثیر الثقافتی تربیت ان کی حیرت انگیز مناظر اور خیالی دنیاوں میں جھلکتی ہے۔ ان کے کام کی نمائش برطانیہ، کولمبیا اور دیگر ممالک میں بھی کی گئی ہے۔
منال الضويان

منال الضويان نے اپنے کام کے ذریعے ملک میں خواتین کے مقام کو اجاگر کیا ہے

منال الضويان سعودی عرب کی سب سے زیادہ سوچنے والی فنکاروں میں سے ایک ہیں۔ انہوں نے اپنے کام کے ذریعے اپنے ملک میں خواتین کے مقام کو اجاگر کرنے میں 16 سال گزارے ہیں۔
افرا الظاہری

اماراتی آرٹسٹ افرا الظاہری مختلف ذرائع سے کام کرتی  ہیں

اماراتی آرٹسٹ افرا الظاہری مختلف ذرائع سے کام کرتی  ہیں جس میں مسکڈ میڈیا، مجسمہ سازی، ڈرائینگ، پینٹنگ، تنصیب اور بہت کچھ شامل ہے۔
منی حاطوم

منی حاطوم اپنے کام میں گھریلو اشیا کے استعمال کے لیے جانی جاتی ہیں۔

برطانوی فلسطین ملٹی میڈیا  آرٹسٹ منی حاطوم اپنے کام میں گھریلو اشیا کے استعمال کے لیے جانی جاتی ہیں۔ ان کی تخلیقات ہماری دنیا میں تنازعات کو دریافت کرتی ہیں۔

شیئر: