Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لبنان سے 14 ملین نشہ آور گولیوں کی سمگلنگ کی کوشش ناکام

آئرن شیٹس کی شپمنٹ میں منشیات چھپائی گئی تھی۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں سنیچر کو لبنان سے 14 ملین سے زیادہ نشہ آور گولیوں کی اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنایا گیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق محکمہ زکوۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ جدہ اسلامی پورٹ پر سمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی گئی ہے۔ آئرن شیٹس کی شپمنٹ میں منشیات چھپائی گئی تھی۔

سمگلنگ میں ملوث ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے( فوٹو ایس پی اے)

بیان میں کہا گیا کہ منشیات کی سمگلنگ میں ملوث ریاض ریجن سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اسے پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا۔
یاد رہے کہ اپریل میں لبنان سے منشیات اسمگلنگ کی دو بڑی کارروائیاں ناکام بنائے جانے کے بعد سعودی عرب نے لبنان سے پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی لگا رکھی ہے۔
علاوہ ازیں محکمہ زکوہ ٹیکس وکسٹم نے کہا ہے کہ ڈیڑھ برس کے دوران ایک سو آٹھ ملین سے زیادہ نشہ آور گولیاں ضبط کی گئی ہیں۔
عاجل ویب کے مطابق محکے نے بیان میں کہا کہ اس بات پر فخر ہے کہ اہلکاروں نے منشیات کے سمگلروں سےنمٹنے کے لیے غیر معمولی قربانیاں دی ہیں۔
دوسری جانب وزارت داخلہ کے ترجما ن نے بتایا کہ محکمہ انسداد منشیات نے کویت، ملائیشیا او یونان میں  منشیات می سمگلنگ کی کوششیں ناکام بنائی ہیں۔
ترجمان نے الاخباریہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب منشیات کی سمگلنگ اور کاروبار کو ختم کرانے کے لیے برادر اور دوست ملکوں سے مسلسل تعاون کر رہا ہے۔

شیئر: