Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت اسلامی امور نے پانچ علاقوں میں مزید 7 مساجد دوبارہ کھول دیں

نمازیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے پر مساجد کو بند کیا گیا تھا۔(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزارت اسلامی امور نے کہا ہے کہ ’ مملکت کے پانچ علاقوں میں مزید سات مساجد کو سینیٹائرنگ کے بعد دوبارہ کھولا گیا ہے۔ نمازیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے پر مساجد کو عارضی طور پر بند کیا گیا تھا‘۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق’ گزشتہ 140 کے دوران ایک ہزار 672 مساجد کو عارضی طور پر بند کیے جانے پر سینیٹائزنگ کے بعد دوبارہ کھولا جا چکا ہے‘۔
بیان میں کہا گیا کہ’ سنیچر کو جو سات مساجد بحال کی گئی ہیں ان میں دو دو کا تعلق الباحہ اور جازان جبکہ ایک ایک کا تعلق عسیر ، الشرقیہ، حدود شمالیہ ریجنوں سے ہے‘۔
وزارت کا کہنا ہے کہ’ مساجد کی بندش اور پھر انہیں سینیٹائز کرکے کھولنے کے اقدامات نمازیوں کی صحت و سلامتی کی خاطر کیے جا رہے ہیں۔ تمام نمازی مساجد آتے ہوئے ماسک پہنیں، سماجی فاصلے کی پابندی کریں اور جا نماز ہمراہ لائیں‘۔
 

شیئر: