Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خروج نہائی مقررہ مدت میں نہ لگے تو اضافی دنوں کی فیملی فیس دینا ہوگی؟

خروج نہائی کےلیے 60 دن کی مہلت دی جاتی ہے(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں غیر ملکیوں کے لیے اقامہ اور رہائشی قوانین واضح ہیں جن پرعمل کرنا سب کے لیے لازمی ہے۔ آجر اور اجیر کے حوالے سے بھی قوانین موجود ہیں ان سے آگاہی ضروری ہے۔
ایک شخص نے پوچھا ہے کہ فیملی کا خروج نہائی کتنی مدت قبل لگایا جاسکتا ہے جبکہ اقامے  میں ابھی 3 ماہ دس دن باقی ہیں۔
 جوازات نے ٹوئٹر پر جواب میں کہا کہ ’خروج نہائی کےلیے 60 دن کی مہلت دی جاتی ہے۔ اگراقامہ کی ایکسپائری میں 60 دن سے زیادہ کا وقت ہے تو فیملی فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔ اگرمقررہ مدت سے کم ہے تو جتنے دن اضافی ہوں گے اس کے حساب سے فیملی فیس ادا کی جائے گی۔
واضح رہے سعودی عرب میں رہنے والے وہ غیر ملکی جو اپنے اہل خانہ کے ہمراہ مقیم ہیں ان کے فیملی ممبران پرماہانہ کی بنیاد پرفیس عائد کی جاتی ہے۔ 
فیملی فیس کا نفاد جولائی 2017 سے کیا گیا تھا ۔ فیس 100 ریال ماہانہ سے شروع کی گئی تھی جس میں ہربرس 100 ریال کا اضافہ ہوا ۔اب یہ فیس 400 ریال ماہانہ کے حساب سے وصول کی جاتی ہے۔ 
فیملی فیس یکمشت سالانہ بنیاد پرادا کرنے کے بعد ہی اقامے کی تجدید ممکن ہوتی ہے۔ وہ افراد جو فیملی فیس ادا کرنے کی استطاعات نہ رکھنے کے باعث اہل خانہ کا فائنل ایگزٹ لگاتے ہیں مگر بعض اوقات لاعلمی کی وجہ سے وہ عین اس وقت فیملی کا فائنل ایگزٹ لگاتے ہیں جب اقامے کی مدت ختم ہونے کے قریب ہوتی ہے اس صورت میں انہیں 60 دن کے حساب سے فیملی فیس ادا کرنا ہوتی ہے۔ 
 وہ افراد جو فیملی کا فائنل ایگزٹ لگانے کے خواہشمند ہیں اس امر کا خیال رکھیں کہ جس دن سے خروج نہائی لگایا جائے گا اس دن کے بعد سے 60 دن کی مہلت ہوتی ہے۔ اگر اقامے کی مدت میں 3 ماہ ہیں تو اضافی فیملی فیس وصول نہیں کی جائے گی بصورت دیگر 60 دن کے حساب سے فیملی فیس جمع کرانے کے بعد فائنل ایگزٹ لگ سکے گا۔ 

 اقامے کی مدت میں 3 ماہ ہیں تو اضافی فیملی فیس نہیں لی جائے گی( فوٹو ایس پی اے)

یہاں اس امر کا بھی خیال رکھا جائے کہ فائنل ایگزٹ کی فیس نہیں ہوتی۔ بعض لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ جب فائنل ایگزٹ کی فیس نہیں ہے تو اقامے کی مدت ختم ہونے کے قریب فائنل ایگزٹ لگایا جائے جو غلط ہے۔ 
 جوازات سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ بچوں کا نیا پاسپورٹ بنایا ہے،سسٹم میں اپ ڈیٹ کرنے کے لیے جوازات کے دفتر جانا ضروی ہے۔
 جوازات کا کہنا تھا کہ پاسپورٹ کی تفصیلات جوازات کے سسٹم میں فیڈ کرانا ضروری ہوتا ہے۔ نقل معلومات کےلیے جوازات کے ابشر پورٹل پر’تواصل‘ کی سروس پیش کی گئی ہے۔
اس سروس استعمال کرتے ہوئے گھر بیٹھے پاسپورٹ کی نقل معلومات کی جاسکتی ہیں۔ جوازات کے دفتر سے رجوع کرنے کےلیے ابشر پورٹل پرپیشگی وقت لینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ پیشگی وقت لینے کا مقصد لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں دفتر میں زیادہ دیر انتظار نہ کرنا پڑے۔ 
واضح رہے پاسپورٹ تجدید کرانے کے بعد نئے پاسپورٹ کی معلومات جوازات کے سسٹم میں فیڈ کرنے کے عمل کو عربی میں ’نقل معلومات‘ کہا جاتا ہے۔ 

یشگی وقت لینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے(فوٹو ٹوئٹر)

ڈیجیٹل سروسز عام ہونے سے قبل یہ عمل روایتی طریقے سے کیاجاتا تھا۔ جوازات کے دفترسے جا کروہاں سے نقل معلومات کرائی جاتی تھی تاہم جب سے ڈیجیٹل سروسز فراہم کی گئی ہیں لوگوں کو کافی سہولت ہو گئی۔ 
ابشر پورٹل پر’تواصل ‘ سروس کو استعمال کرتے ہوئے نئے پاسپورٹ کا ڈیٹا جوازات کو ارسال کیا جاسکتا ہے جس سے وقت کی بھی بچت ہوتی ہے اور سہولت بھی۔ 
یشگی وقت لینے کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ پیشگی وقت لینے کا مقصد لوگوں کو سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ انہیں دفتر میں زیادہ دیر انتظار نہ کرنا پڑے۔ 
واضح رہے پاسپورٹ تجدید کرانے کے بعد نئے پاسپورٹ کی معلومات جوازات کے سسٹم میں فیڈ کرنے کے عمل کو عربی میں ’نقل معلومات‘ کہا جاتا ہے ۔ 
ڈیجیٹل سروسز عام ہونے سے قبل یہ عمل روایتی طریقے سے کیاجاتا تھا۔ جوازات کے دفترسے جا کروہاں سے نقل معلومات کرائی جاتی تھی تاہم جب سے ڈیجیٹل سروسز فراہم کی گئی ہیں لوگوں کو کافی سہولت ہو گئی اب پاسپورٹ کی نقل معلومات ابشر اکاونٹ کے ذریعے ممکن ہو جاتی ہے۔ 
ابشر پورٹل پر’تواصل ‘ سروس کو استعمال کرتے ہوئے نئے پاسپورٹ کا ڈیٹا جوازات کو ارسال کیا جاسکتا ہے جس سے وقت کی بھی بچت ہوتی ہے اور سہولت بھی۔ 

شیئر: