Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جوازات کے ابشر پورٹل پر ’تواصل‘ سروس کیا ہے؟

’تواصل‘ کے ذریعے پیچیدہ معاملہ حل کرنے کے لیے رجوع کیاجاسکتاہے(فوٹو، ٹوئٹر)
محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’جوازات‘ کی جانب سے ڈیجیٹل خدمات  کے معیار کو بہتربناتے ہوئے ’تواصل‘ پورٹل کا اضافہ کیا گیاہے۔
جوازات کے ڈیجیٹل اکاونٹ ’ابشر‘ پر فراہم کی گئی ’تواصل‘ سروس کے ذریعے شہری اور تارکین جوازات سے متعلق قانونی معاملات بہتر طورپر حل کرسکتے ہیں جس کے لیے انہیں دفتر جانے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ گھربیٹھے معاملات آسانی سے معاملات انجام دیئے جاسکتے ہیں۔
ابشر سروس کے ٹوئٹر پر فراہم کی جانے والی خدمت ’تواصل ‘ کے بارے میں کہا گیا ہے کہ اس سروس کے ذریعے وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع سمیت نئے پاسپورٹ کی انٹری و متعدد خدمات  ’تواصل‘ پورٹل پرفراہم کی گئی ہیں۔

ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی سے معاملات گھر بیٹھے کیے جاسکتے ہیں(فوٹو، اخبار24 )

تواصل سروس کےلیے ’ابشر‘ پورٹل پر لاگ ان کرنے کے بعد عربی یا انگلش زبان کا انتخاب کریں بعدازاں ’خدماتی‘ (مائی سروسز) میں جائیں اس کے بعد ’خدمات‘ (سروسز) کا انتخاب کریں ۔
’خدمات‘ کے آپشن کو منتخب کرتے ہی 2 سروسز ظاہر ہونگے پہلی ’پرسنل انفارمیشن‘ جس کے ذریعے تارکین جوازات میں اپنی فائل دیکھ سکتے ہیں جبکہ دوسری سروس ’تواصل‘ کی ہے۔
تواصل سروس کو کلک کرنے سے وہاں فراہم کی جانے والی مختلف خدمات کے بارے میں جاننے کےلیے آپشن کو کلک کیاجائے جہاں تارکین کے لیے فراہم کی جانے والی خدمات میں اقامہ کی تجدید ، وزٹ ویزے کی مدت میں اضافہ ، نئے پاسپورٹ کی انٹری ، بیرون ملک موجود تارکین کے اقامہ یا خروج وعودہ کی مدت میں اضافہ سمیت متعدد سروسز موجود ہیں۔
وزٹ ویزے کی مدت میں توسیع کےلیے بعض اوقات فیس اور انشورنس جمع کرانے کے باوجود سسٹم کے ذریعے خود کارتوسیع نہیں ہوتی جس پر ’تواصل ‘ کی سروس کے ذریعے اپنا مسئلہ بیان کیاجاسکتا ہے۔
تواصل سروس میں مختصر طورپر مسئلہ درج کرنے کے ساتھ درکار دستاویزات بھی منسلک کرنا ضروری ہوتا ہے جنہیں اپ لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

’تواصل‘ سروس وزٹ ویزے اوردیگر معاملات کی انجام دہی کےلیے ہے(فوٹو، ٹوئٹر)

خیال رہے تواصل سروس میں درخواست دینے کے بعد وہاں سے درخواست گزار کے موبائل پر پیغام ارسال کیا جاتا ہے جس میں اس امر کی تصدیق کی جاتی ہے کہ معاملہ جمع ہو چکا ہے اور سیریل نمبر بھی ارسال کیاجاتا ہے۔ تواصل سروس کے ذریعے ہفتہ وار تعطیل کے علاوہ تین دن کے اندر معاملے کے بارے میں اپ ڈیٹ کیاجاتا ہے۔
سروس پر معاملہ ارسال کرتے وقت اس امر کا خیال رکھیں کہ ایک معاملہ ایک ہی بار ارسال کیاجائے باربار وہی معاملے بھیجنے سے سسٹم اسے خارج کردیتا ہے جس سے مشکل صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

شیئر: