Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کورونا کے متعلق ہفتہ وار پریس کانفرنس

’ڈاکٹر محمد العبد العالی اور لیفٹیننٹ کرنل طلال الشلہوب خطاب کریں گے‘ ( فوٹو: سبق)
وزارت صحت کے صدر دفتر ریاض میں کورونا کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہی دینے کے لئے ہفتہ وار پریس کانفرنس ہوگی۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کانفرنس کا آغاز آج دوپہر 3 بجکر 35 منٹ پر ہوگا۔
وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر محمد العبدالعالی اپنے خطاب میں عالمی وبا کے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار کے علاوہ ویکسین کی صورتحال پر روشنی ڈالیں گے۔
اسی طرح وزارت داخلہ کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل طلال الشلہوب ایس او پیز اور حفاظتی تدابیر کے حوالے سے اختیار کی جانے والی کارروائیوں کے متعلق آگاہی دیں گے۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ ’کانفرنس کے مقررین سے صحافیوں کے علاوہ عام افراد بھی استفسار کرسکتے ہیں‘۔
وزارت نے ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے سوالات کے لئے خصوصی ہیش ٹیگ جاری کیا ہے۔ 
 

شیئر: