Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصر و اردن کے سربراہ سہ فریقی اجلاس کے لئے عراق پہنچ گئے

خطے کے استحکام اور ترقی کے لئے عراقی کردار کی بحالی بہت ضروری ہے۔ (فوٹو ایجپٹ ٹوڈے)
مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی اور اردن کے شاہ عبداللہ دوم سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے اتوار کی صبح بغداد پہنچے ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق عراق کے وزیراعظم مصطفی القدیمی کے ہمراہ تینوں ممالک کے سربراہان کے مابین ہونے والے اس اجلاس میں تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔

گذشتہ 30 برسوں سے مصر کے کسی  صدر کا عراق کا یہ پہلا دورہ ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

سہ ملکی سربراہی اجلاس میں باہمی تعاون کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے سلامتی، معاشی، تجارت اور سرمایہ کاری میں مشترکہ تعاون کے تعلقات اور فریم ورک کے ایک نئے مرحلے کا آغاز کیا جائے گا۔
مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی گذشتہ 30 برسوں سے عراق کا دورہ کرنے والے پہلے مصری صدر بن گئے ہیں۔

تینوں سربراہان کے مابین ہونے والے اجلاس میں تعلقات کو فروغ دیا جائے گا۔ (فوٹو عرب نیوز)

حالیہ برسوں کے دوران عراق اور مصر کے مابین تعلقات بہتری کی جانب رواں دواں ہیں۔
اس موقع پر مصری صدرعبدالفتاح نے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس خطے کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لئے عراق کے کردار کی بحالی بہت ضروری ہے۔
 

شیئر: