Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، امریکی مشترکہ مشقیں اختتام پذیر

’مشقوں کی اختتام پر نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے جوانوں کو انعامات سے نوازا گیا‘ ( فوٹو: ٹوئٹر)
سعودی عرب اور امریکی افواج کی مشترکہ مشقیں ’شاہین کے پنجے‘ اختتام پذیر ہوگئیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق بری افواج کی مشترکیں مشقیں سعودی عرب کے شمالی مغربی علاقے میں دو ہفتوں تک جاری رہیں۔
مشقوں کی اختتام پر نمایاں کارکردگی پیش کرنے والے جوانوں کو انعامات سے نوازا گیا جبکہ اس موقع پر خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا۔
واضح رہے کہ سعودی اور امریکی بری افواج کے درمیان مشترکہ مشقوں میں جوانوں کو جدید جنگی مہارتوں کے علاوہ نشانہ بازی اور عسکری تکنیک سکھائی گئی۔
 

شیئر: