امارات میں جولائی کے لیے پٹرول کے نرخ بڑھ گئے
گزشتہ تین مہینوں سے پٹرول کے نرخ مسلسل بڑھ رہے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)
متحدہ عرب امارات میں جولائی کے لیے جون کے مقابلے میں سپر 98 اور خصوصی 95 اور اے پلس 91 کے نرخ بڑھ گئے۔
الامارات الیوم کے مطابق نئے نرخ یکم جولائی 2021 سے نافذ ہوں گے۔ سپر 98 کی قیمت 2.38 درہم فی لٹر سے بڑھ کر 2.47 درہم ہوگی۔ 9 فلس کا اضافہ کیا گیا ہے۔
خصوصی 95 ایک لٹرکی قیمت 8 فلس بڑھ گئی۔ پہلے یہ2.27 درہم میں دستیاب تھا۔ اب 2.35 درہم میں ملےگا-
اے پلس 91 کی نئی قمیت اب 9 فلس کے اضافے سے 2.28 درہم ہوگی۔ پہلے یہ 2.19 درہم میں دستیاب تھا۔
ایک لٹر ڈیزل 12 فلس اضافے کے بعد اب 2.42 درہم میں دستیاب ہوگا۔
امارات میں گزشتہ تین مہینوں سے پٹرول کے نرخ مسلسل بڑھ رہے ہیں۔
یاد رہے کہ امارات میں ماہانہ کی بنیاد پر پٹرول اور ڈیزل کے نرخ وزارت توانائی و صنعت متعین کرتی ہے- بین الاقوامی تیل مارکیٹ کے نرخوں میں کمی بیشی کو مدنظر رکھ کر پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ مقرر کیے جاتے ہیں۔ نئے نرخوں میں پانچ فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس شامل ہے۔