Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے حمایت کا اعادہ

سعودی کابینہ نے خطے اور عالمی سلامتی، استحکام اور خوشحالی سے متعلق مملکت کے مضبوط موقف کا اعادہ کیا۔ (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی حکومت نے منگل کو کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس میں دہشت گردی کی ہر قسم اور شکل کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی وزرا نے دہشت گردی کے خلاف بین الاقوامی کوششوں، دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے اور دہشت گردی کے نظریے کا بھی مقابلہ کرنے کے لیے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔
کابینہ نے کاؤنٹر ٹیررازم ایجنسیز اور داعش کے خلاف عالمی اتحاد کے وزرائے خارجہ اجلاس کے دوران دیے گئے مملکت کے بیانات کی توثیق کی۔
سعودی کابینہ نے خطے اور عالمی سلامتی، استحکام اور خوشحالی سے متعلق مملکت کے مضبوط موقف کا اعادہ کیا۔
اس کے علاوہ وزرا نے امن، بقائے باہمی، پائیدار ترقی اور ماحولیاتی اور موسمیاتی مسائل کے لیے حل ڈھونڈنے سے متعلق بھی سعودی عرب کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
’گرین سعودی عرب‘ اور ’گرین مشرق وسطیٰ‘ جیسے اقدامات عالمی اہداف کے حصول میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔
وزرا نے وزارت ٹرانسپورٹ کا نام تبدیل کر کے وزارت ٹرانسپورٹ اور لاجٹسک کرنے کی بھی منظوری دی۔
منگل کو ولی عہد محمد بن سلمان نے قومی ٹرانسپورٹ سٹریٹیجی کا آغاز کیا جس کا مقصد مملکت کو عالمی لاجسٹک مرکز بنانا ہے جو اس کو تین براعظموں سے جوڑ رہا ہے۔
کابینہ نے سائبر سکیورٹی کے حوالے سے سعودی عرب کے دنیا میں دوسرے نمبر پر آنے پر بھی روشنی ڈالی۔
وزرا نے غور کیا کہ یہ کامیابی ویژن 2030 کے آغاز سے اب تک نظام کی پختگی اور حکمرانی کو ظاہر کرتی ہے۔ پروگرام کے آغاز کے اعلان کے وقت سعودی عرب کی رینکنگ 46 تھی۔

شیئر: