Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بجٹ منظور ہوتے ہی پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

وزیراعظم عمران خان نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے (فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان میں جولائی کے ابتدائی 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
بدھ کی شام وزیراعظم پاکستان عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل نے ایک ٹویٹ کے ذریعے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تصدیق کی۔
ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ’پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر دو روپے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپے 44 پیسے اضافہ کیا گیا ہے۔‘

انہوں نے ٹویٹ میں مزید بتایا کہ ’بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں چھ روپے پانچ پیسے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر تین روپے 44 پیسے اضافہ تجویز کیا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان نے کم اضافے کی اجازت دی۔‘

شیئر: