Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب یورپی یونین کی محفوظ ملکوں کی فہرست میں شامل

یورپی یونین کے کسی بھی ملک میں سعودی جاسکتے ہیں- (فوٹو سبق)
یورپی یونین نے سعودی عرب سمیت ان گیارہ ممالک کی فہرست جاری کی ہے جہاں کے شہری یورپی یونین کا سفر کرسکتے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق یورپی یونین میں شامل 27 ممالک کے سفیرں نے اپنے اجلاس میں سعودی عرب سمیت مزید گیارہ ممالک کو محفوظ قرار دیا ہے۔ ان ممالک کے شہری یونین کے  کسی بھی ملک کا سفر کرسکیں گے۔ں فیصلے پر عمل درآمد چند دنوں میں شروع ہوجائے گا۔ 
مزید پڑھیں
یاد رہے کہ محفوظ ممالک کی فہرست میں برطانیہ شامل نہیں ہے۔  وہاں کورونا کا ڈیلٹا وائرس پھیل چکا ہے۔ 
یورپی یونین نے سعودی عرب کے علاوہ کینیڈا، آرمینیا، آذربائیجان، بوسنیا، برونائی، کووسوا، مالدوا، مونٹی نیگرو، اردن اور قطر کو محفوظ ممالک کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ 
اس سے قبل یورپی یونین میں شامل ممالک سے سفارش کی گئی تھی کہ موجودہ فہرست میں شامل 14 ممالک پر سے سفری پابندیاں تدریجی طور پر ہٹالی جائیں۔ ان ممالک میں البانیہ، آسٹریلیا، جاپان، لبنان، نیوزی لینڈّ، مقدونیہ، روانڈا، سربیا، سنگاپور، جنوبی کوریا، تائیوان، تھائی لینڈ، امریکہ، ہانگ کانگ اور مکاؤ شامل ہیں۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: