Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

املج کا ساحل قدرتی حسن لیے چھٹیوں کی سیر کا بہترین انتخاب

نیلے اور فیروزی رنگوں کی بہار اور خوبصورتی سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ (فوٹو فیس بک)
املج ، سعودی عرب کا ایسا ساحل سمندر جس کی منفرد خوبصورتی ایک خاص کشش رکھتی ہے ، کورونا وائرس کے دوران  سعودی عرب میں رہنے والوں کے لئے گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے کا بہترین انتخاب ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سعودی عرب کے مغربی ساحل پر واقع  املج  کا ساحل شہر کی ہلچل اور مصروف زندگی سے دور رہتے ہوئے،  دھوپ میں چمکتی ہوئی ریت دیکھنے کے خواہشمندوں کی تعطیلات میں املج  ایک پسندیدہ اور خاص منزل ہے۔

وسیع خالی علاقے کے ساتھ ساتھ ساحل کی پٹی سے نیلے اور فیروزی رنگوں کی بہار کے ساتھ املج کے قدرتی ماحول اور خوبصورتی سے آپ یہاں  لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔
یہاں پر چونکہ دیگر سرگرمیاں محدود ہیں اس لیے ویک اینڈ کی چھٹیوں کے دوران اس جگہ سے بہترین لطف اٹھایا جا سکتا ہے۔
30 سالہ انجینئر انس محمود نے عرب نیوز کو بتایا ہے کہ گذشتہ سال میں دوستوں کے ایک گروپ کے ساتھ گذشتہ املج گیا تھا۔

مجھے یاد ہے کہ کورونا کے باعث لاک ڈاون کے ہٹائے جانے کے فورا بعد ہم نے یہ فیصلہ کیا اور تازہ ہوا اور کھلے علاقے کے انتخاب کے لیے یہ بہترین مقام رہا ۔ انہوں نے بتایا کہ اس جگہ پر ایک خیمے میں ہم 10 افراد ایک ساتھ تھے۔
ہمارے پاس وہ سب کچھ تھا جس کی ہمیں وہاں  ضرورت ہوسکتی تھی۔ ایک اچھے اور دلپسند  ناشتے سمیت، دوپہر اور رات کے کھانے کے لئے سمندر سے حاصل کی گئی تازہ مچھلی، ساحل سمندر کی سیر اور رات کے اوقات میں ماہی گیری۔
انہوں نے عرب نیوز کو بتایا  کہ سیر کے انتخاب کے لیے یہ ایک بہترین ہے اور میں اس سال دوبارہ  وہاں جانے کا ارادہ رکھتا ہوں۔

املج کے صاف پانیوں پر مشتمل 100 کے قریب  جزیرے ہیں جہاں کے خوبصورت ساحل  کے علاوہ غوطہ خوری اور دیگر سرگرمیاں آپ کی منتظر ہیں۔
چھٹی کے دن  گزارنے کے لیے آپ وہاں کشتی رانی ، سمندر میں نہانے کا لطف اور نرم اور سفید ریت پر آرام کرنے کا مزہ لے سکتے ہیں۔
 انجینئر انس کا کہنا ہے کہ سیاحت کے اس خزانے میں رہائش کے متعدد مقامات کی تاحال ضرورت ہے یا تو اس علاقے میں بڑے خیمے ہوں یا مقامی ہوٹل جہاں پر آپ کے لیے مزید راحت کا سامان موجود ہوجس سے آپ لطف اٹھائیں۔
یہ علاقہ صرف غوطہ خوری یا ساحل کی سیر کے لیے ہی نہیں یہاں قریب موجود پہاڑ بھی پیدل سفر کے لیے آپ کو اپنی جانب کھینچتے ہیں۔ یہاں پر آپ ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں پتھریلی چٹانوں کے درمیان موجود ہوں گے۔

املج کا یہ علاقہ اپنی فیملی یا دوستوں کے گروپ کے  ہمراہ مہم جوئی کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔
واضح رہے کہ سعودی سیاحت اتھارٹی نے  وزٹ سعودی پلیٹ فارم کے ذریعے 2021 میں 'سعودی سمر وائبس' کے عنوان سے  گرمیوں کے لیے ایک پروگرام  ترتیب دینےکا اعلان کیا ہے۔
یہ  سمر پروگرام 24 جون سےجاری ہے جو ستمبر کے اختتام تک  جاری رہے گا۔ اس میں  ریاض کے مقامات سمیت گیارہ دیگر سیاحتی مقامات شامل ہیں۔اس سمر پروگرام میں 250 سے زیادہ نجی شعبے کے شراکت دار اپنے 500 سے زیادہ سیاحتی تجربات پیش کر رہے ہیں۔
فوٹوز بشکریہ عرب نیوز، ٹوئٹر
 

شیئر: