Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملہ، چھ اہلکار زخمی

دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
پاکستان کے صوبے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بم حملے میں چھ  اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ 
پولیس کے مطابق جمعرات کو کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ پر چھاؤنی کے داخلے دروازے کے قریب زیر تعمیر بلوچستان عسکری مال کے سامنے کھڑے پاکستانی فوج کے ٹرک کو بم دھماکے میں نشانہ بنایا گیا۔
دھماکے کے بعد ٹرک میں آگ لگ گئی جب کہ زیر تعمیر شاپنگ مال کے شیشے ٹوٹ گئے ۔ 
دھماکے کے زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
 فوج، ایف سی اور پولیس کے اہلکار موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ فائر بریگیڈ نے ٹرک میں لگی آگ پر قابو لیا۔ 
صوبائی وزیر داخلہ ضیاء لانگو کے مطابق ٹرک کو سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس میں چار سے پانچ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔ 
انہوں نے بتایا کہ دھماکے میں چھ اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔

شیئر: