Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈیا میں کورونا وائرس کی شدت، ہلاک افراد کی تعداد 4 لاکھ سے بڑھ گئی

انڈیا میں جمعے کے روز کورونا وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔ ان میں سے نصف ہلاکتیں گذشتہ چند ماہ کے دوران ہوئی ہیں جس سے ملک کے صحت کے نظام پربہت زیادہ دباؤ بڑھا دیا۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق انڈیا میں گذشتہ برس وبا پھیلنے کے بعد ریکارڈ تین کروڑ 4 لاکھ کیسز سامنے آچکے ہیں، اور انڈیا امریکہ کے بعد وبا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا دوسرا ملک ہے جہاں مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 36 لاکھ سے زائد ہے۔  

 

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 6 لاکھ 4 ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ برازیل میں وبا 5 لاکھ 18 ہزار افراد کی جان لے چکی ہے۔
آبادی کے لحاظ سے دنیا کے دوسرے بڑے ملک انڈیا میں وزارت صحت کے مطابق ’گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ 853 اموات ہوئی ہیں جس سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔
روئٹرز کے مطابق ’انڈیا میں گذشتہ 39 روز کے دوران ایک لاکھ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔‘
انڈیا میں اپریل کے آخر تک ریکارڈ دو لاکھ ہلاکتیں ہوئیں تاہم اگلے صرف 28 روز میں یہ تعداد تین لاکھ تک پہنچ گئی۔
انڈیا میں وبا کی دوسری لہر پر بروقت قابو نہ پانے پر نریندر مودی کی حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔
روئٹرز کے مطابق انڈیا میں کورونا وائرس میں اضافے کے ساتھ سپلائی کے مسائل کی وجہ سے ویکسینیشن میں بھی کمی ہوئی ہے۔
دوسری جانب انڈین حکومت نے کہا ہے کہ ’ملک میں آکسیجن کی کمی نہیں ہے لیکن ٹرانسپورٹ نہ ہونے کی وجہ سے اسے پہنچانے میں مشکل پیش آرہی ہے۔

انڈیا میں گذشتہ برس وبا پھیلنے کے بعد ریکارڈ تین کروڑ 4 لاکھ کیسز سامنے آچکے ہیں (فوٹو: اے ایف پی)

انڈین حکومت کی جانب سے قائم کیے گئے پانچ سائنس دانوں کے ایک فورم نے برطانوی خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ حکومتی عہدیداروں کو مارچ کے اوائل میں ایک نئے اور متعدی قسم کے کورونا وائرس کے پھیلنے سے متعلق خبردار کیا گیا تھا۔
ان میں سے چار سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ’انتباہ کے باوجود وفاقی حکومت نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پابندیاں عائد کرنے کی کوشش نہیں کی۔‘
انڈیا میں بغیر ماسک لگائے لاکھوں افراد مذہبی تہواروں میں شریک ہوئے اور وزیراعظم نریندر مودی، حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی اور اپوزشین رہنماؤں کی جانب سے سیاسی ریلیوں کو انعقاد بھی کیا گیا۔
اس کے علاوہ لاکھوں کسانوں نے نئی دہلی میں زرعی قوانین کے خلاف احتجاج کیا۔
2014 میں وزیراعظم نریندر مودی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے انڈیا میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ملک  کا سب سے بڑا بحران ہے۔

شیئر: