Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قومی ثقافتی ایوارڈ کے لیے نامزدگیاں دسمبر سے

14 کٹیگریز میں اچیومینٹ ایوارڈز دیے جائیں گے۔( فوٹو ایس پی اے)
سعودی قومی ثقافتی ایوارڈ کے دوسرے ایڈیشن کے لیے نامزدگیاں دسمبر سے قبول کی جائیں گی۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت ثقافت 14 کٹیگریز میں مملکت بھر کے افراد اور تنظیموں کو اچیومینٹ ایوارڈ ز دے گی۔
اعزازات میں سال کی شخصیت، نوجوان، فلم، فیشن، موسیقی، قومی ورثہ، ادب، تھیٹر اینڈ پرفارمنگ آرٹس، وژوئل آرٹس، فن تعمیر اینڈ ڈیزائن،کلنری آرٹس، پبلشنگ اور ٹرانسلیشن کے لیے ایوارڈ کلاسز بھی ہوں گے۔
وزارت نے سعودی وژن 2030 کے اصلاحاتی اقدامات میں سے ایک کوالٹی آف لائف پروگرام کے تحت ایوارڈ سکیم کا آغاز کیا ہے۔
ریاض کے ڈپلومیٹک کوارٹر میں کلچر پیلس میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پہلے ایڈیشن کے فاتحین کو ایوارڈز دیے گئے تھے۔

شیئر: