اسلام آباد میں متعین برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے مارگلہ کی پہاڑیوں میں اونٹوں کے ذریعے سامان منتقل کیے جانے کی ایک تصویر شیئر کر کے لکھا ہے کہ ’مارگلہ میں سنیچر کی صبح کی ٹریفک۔‘
کرسچین ٹرنر نے اس تصویر میں محکمہ وائلڈ لائف کے ٹوئٹر ہینڈل کو بھی ٹیگ کیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
حویلی دھرم پورہ ’پہلے فیصلہ کرلیں یہ لاہور میں ہے یا دہلی‘Node ID: 576161
-
پانچ منٹ سے طویل کال پر ٹیکس: ’عاشقوں کے ہاں صف ماتم‘Node ID: 577366
سینیئر صحافی ماریانہ بابر نے کرسچین ٹرنر کی تصویر پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ ’کوئی بھی پینٹنگ اس سے زیادہ خوبصورت نہیں ہو سکتی۔‘
احسن نامی صارف نے اونٹوں کی تصویر پوسٹ کرنے پر جواب میں برطانوی ہائی کمشنر کو ازراہِ مذاق لکھا کہ ’امید ہے کہ یہ لندن نہیں جا رہے ہوں گے۔ بصورت دیگر آپ نے ان کو بھی قرنطینہ میں رکھ لینا ہے کہ ریڈ لسٹ میں شامل ملک سے آ رہے ہیں۔‘
آفتاب نامی ٹوئٹر ہینڈل نے کرسچین ٹرنر کے بارے میں لکھا کہ ’اس شخص کو فطری مناظر سے بہت محبت ہے۔‘
Saturday morning traffic #Margallas cc @WildlifeBoard pic.twitter.com/At75mm0qwg
— Christian Turner (@CTurnerFCDO) July 3, 2021