Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وزارت انصاف کے ڈیجیٹل پروگرام کے ذریعے 8 لاکھ آرڈر جاری

یہ پروگرام وقت کی بچت کے ساتھ فریقین کے لین دین کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت انصاف کے ای سروس مینجمنٹ پلیٹ فارم  نافذ کے ذریعے 8 لاکھ سے زیادہ درخواست دہندہ کو خدمات فراہم کی گئی ہیں۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق وزارت انصاف کی ای سروس مینجمنٹ ' نافذ ' سے 3 لاکھ 70 ہزار سے زیادہ افراد  یا ادارے ای سروس کے ذریعے مستفید ہوئے ہیں۔

معاملات کا آن لائن جائزہ لینے کے لیے پروگرام کا آغاز ایک سال قبل کیا گیا۔ (فوٹو ٹوئٹر)

وزارت انصاف کی جانب سے یہ نظام اعلی کارکردگی اور وقت کی بچت کے ساتھ فریقین کے لین دین کے حقوق کا تحفظ کرتا ہے۔
نافذ پروگرام کے ای پلیٹ فارم سے مستفید ہونے والوں میں مختلف کارپوریشنز یا  ذاتی طور پر افراد شامل ہیں۔
یہ پروگرام  متعلقہ فریق کے حقوق کی بروقت بحالی کے ساتھ ساتھ  عدالتوں سے منسلک معاملات میں موثر ثابت ہوا ہے۔

وزارت انصاف کی ویب سائٹ www.nafith.sa کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔(فوٹو ٹوئٹر)

اس ای پروگرام کا آغاز ایک سال قبل کیا گیا جس کے بعد معاملات کا آن لائن جائزہ لینے،  فریقین کو کسی قسم کے نقصان سے بچانے اور جعلسازی سے متعلق تنازعات کو کم کرنے کے ساتھ ساتھ ، قرض دہندگان کے معاملات اور احکامات کا جائزہ لینے کی خدمات کے معیار کو بہتر بنایا گیا ہے۔
یہ پروگرام  لین دین کے معاملات سمیت متعدد خدمات  پر آن لائن کام کر رہا ہے۔ وہ افراد جواس نظام کے تحت وزارت انصاف کی جانب سے فراہم کی گئی خدمات سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں وہ وزارت انصاف کی ویب سائٹ www.nafith.sa کے ذریعے رابطہ کرسکتے ہیں۔
وزارت انصاف کا یہ منصوبہ نجی شعبے کو خدمات پیش کرنے کے لیے موجود ہے۔
 

شیئر: